counter easy hit

ملک بھر میں سردی کی شدت میں اضافہ

ملک بھر میں سردی کی شدت میں اضافہ ہورہا ہے، کوئٹہ میں درجہ حرارت منفی دس ڈگری تک گر گیا، سڑکوں کےاطراف کھڑاپانی بھی جم گیا جبکہ کراچی میںبھی سردی بڑھ گئی، درجہ حرارت 13 ڈگری سینٹی گریڈ رہنے کا امکان ہے۔

Increase in cold intensity of the countryملک کے بیشتر علاقوں میں موسم سرد اور خشک رہے گا، تاہم مالاکنڈ ڈویژن اور گلگت بلتستان میں ایک دو مقامات پر گرج چمک کے ساتھ بارش اور پہاڑوں پر ہلکی برفباری کا امکان ہے، پنجاب کے بعض میدانی علاقوں اور بالائی سندھ میں صبح کے اوقات میں ہلکی دھند پڑنے کا امکان ہے۔ وادی کوئٹہ میں شدید سردی کی لہر میں مزید اضافہ ہوگیا، محکمہ موسمیات کے مطابق کوئٹہ، گرد و نواح اور ملحقہ علاقوں میں خون جمادینے والی سردی کی لہر میں مزید اضافہ ہوگیا ہے، شہر میں درجہ حرارت نقطہ انجماد سے10 ڈگری سینٹی گریڈ تک گرگیا ہے۔

کوئٹہ میں شدید سردی کے باعث سڑکوں کے اطراف کھڑا پانی تک جم گیا ہے، شہر اور نواحی علاقوں میں سرد ہوائیں چلنے کا سلسلہ جاری ہے، شہری خوب ڈھانپ کے گھروں سے نکل رہے ہیں۔ محکمہ موسمیات کی رپورٹ کے مطابق آئندہ چوبیس گھنٹوں کے دوران کوئٹہ میں موسم شدید سرد اور خشک رہے گا۔ دوسر ی جانب کراچی میں میں تیز ہوائیں اور سردی کی شدت میں اضافہ ہوگیا ہے اور شہر میں کم سے کم درجہ حرارت 13 ڈگری سینٹی گریڈ رہنے کا امکان ہے۔