counter easy hit

ملک میں سردی کی شدت برقرار، کراچی میں گرد آلود تیز ہوائیں

ملک کے بیشتر حصوں میں سردی کی شدید لہر برقرار ہے، کوئٹہ اور قلات میں درجہ حرارت منفی 10 اور اسکردو میں منفی 7 ڈگری سینٹی گریڈ ریکارڈ کیا گیا، کراچی میں رات سے تیز ہوائیں چلنے کی وجہ سے سردی میں اضافہ ہوگیا ہے۔

Increase cold intensity in the country, dusty fast winds in Karachiمحکمہ موسمیات کا کہنا ہے کہ کراچی میں آج انتہائی تیز گرد آلود ہوائیں چلنے کا امکان ہے۔ ڈائریکٹر محکمہ موسمیات شاہد عباس کے مطابق سمندری طوفان اوکھئی کا بھارت میں گجرات کے ساحل سے ٹکرانے کے بعد اس کا زور ٹو ٹ تو گیا ہے تاہم اس کے پھیلاؤ کی وجہ سے کراچی میں تیز ہوائیں چلیں گی۔ ذرائع موسمیات کے مطابق مخالف سمت سے تیز ہوائیں چلنے کے باعث موسم دوپہر تک گرد آلود رہنے کا امکان بھی ہے۔

دوسری جانب قلات اور اطراف کے علاقوں میں بھی موسم شدید سردی کی لہر برقرار ہے، قلات میں بھی منفی10 ڈگری سینٹی گریڈ ریکارڈ کیا گیا ہے۔ اس کے علاوہ بلوچستان کے مختلف علاقوں میں سردی کا زور رہا اور دالبندین میں منفی5، نوکنڈی میں منفی2،ژوب اور پنجگور میں منفی1، خضدار میں 1اور سبی میں کم سے کم درجہ حرارت 3 ڈگری سینٹی گریڈ درجہ حرارت ریکارڈ کیا گیا۔ موسمیات رپورٹ کےمطابق بلوچستان میں آج بھی موسم شدید سرد رہے گا اور سردی کی یہ لہر آئندہ 24 گھنٹوں تک جاری رہنے کا امکان ہے۔