counter easy hit

، اینڈرائڈ کی دنیا میں نئے طاقتورترین موبائل نے سب کو مات دے دی

لاہور(ویب ڈیسک) ہواوے کمپنی کے نوا ماڈل کے نئے موبائل نے سب کمپنیوں کو مات دے دی ہے ،، جس نے اپنی عمدہ پرفارمنس اور فیچرز سے لوگوں کا دل جیت لیا ہے ،، موبائل کے ڈیزائن کی بات کی جائے تو یہ بیک سائیڈ سے ہواوے پرو 20 اور فرنٹ سائیڈ سے سام سنگ اے 8 کی طرح ہے، اس کا ڈیزائن مڈ گلاس سینڈ وچ کی طرح معلوم ہوتا ہے جو کے درمیان سے نظر آتا ہے۔ فرنٹ پر کونے سے کونے تک چھوٹے کیمرے کے ہول کے ساتھ بڑی سکرین ہے، ہواوے نے یہ دعویٰ کیا ہے کہ اس کیمرے کا ڈایا میٹر سام سنگ اے 8 سے کم ہے۔ انٹرنل سٹوریج : ہواوے نوا 4 میں ہواوے کا اپنا ہائی سلیکون کرن 970 ایس او سی ستعمال ہوا ہے جو اس نے ایک سال پہلے بنایا تھا، لیکن ابھی تک اس کو درمیانے درجے کا مقام حاصل ہے، 8 جی بی ریم کے ساتھ 128 جی بی انٹرنل سٹوریج ہے، اس میں اضافی ایس ڈی کارڈ لگانے کا آپشن بھی موجو د ہے، اینڈرائید 9 پی سپورٹڈ ہے۔ کیمرہ : ہواوے نو ا کی خاص بات اس کے کیمرے ہیں اس کے دونوں ماڈلز میں کیمروں کی کنفیگریشن مختلف ہے، باقی تما م خصوصیات تقریبا ایک جیسی ہیں، عام نوا 4 میں 20 ایم پی سینسسر اور 16 ایم پی وائڈ سائیڈ سینسسر لگا یا گیا ہے، ہائیر اینڈ نوا میں 48 ایم پی کیمرہ لگا یا ہے، اس میں ہائی کوالٹی سینسر موجود ہے، اسکا سیلفی کیمرہ بھی 25 ایم پی ہے،، اس نئے موبائل نے نے اپنی عمدہ پرفارمنس اور فیچرز سے لوگوں کا دل جیت لیا ہے