counter easy hit

پاکستانیوں کو جعلی ویزے فراہم کرنے کے جرم میں اہم ترین ملک کے سفارتی اہلکار کو سخت سزا سنا دی گئی

سیئول(ویب ڈیسک) ملائیشیا میں تعینات جنوبی کوریا کے سفارتخانے کے ایک اہلکار نے پاکستانیوں کو کوریا کے جعلی ویزے جاری کرنے کے جرم میں قید کی سزا سنا دی گئی ہے۔

کورین ہیرالڈ کی ایک رپورٹ کے مطابق جنوبی کوریا کے سفارتی اہلکار پر یہ الزام تھا کہ اس نے گذشتہ تین سال (اپریل 2015 تا جنوری 2018) کے دوران 20 مواقع پر اُن پاکستانیوں کو جعلی ویزے جاری کیے ہیں، جن کے پاس مطلوبہ دستاویزات ہی موجود نہیں تھیں۔ اس مقصد کے لیے اُس نے سفارت خانے کے انٹرانیٹ آئی ڈی اور پاس ورڈ کا غلط استعمال کیا۔ رپورٹ کے مطابق سیئول میں سینٹرل ڈسٹرکٹ کورٹ نے جرم ثابت ہونے پر سفارت خانے کے اہلکار کو 18 ماہ قید کی سزا سنائی گئی ہے۔ اپنے فیصلے میں جج لی سانگ جو نے قرار دیا کہ سفارتی اہلکار نے دھوکہ دہی سے کام لیا اور امیگریشن کے معاملات میں ہیرپھیر کی، جس پر وہ سخت سزا کا مستحق ہے۔

تاہم انہوں نے کہا کہ وہ اس بات کو مدنظر رکھ رہے ہیں کہ چونکہ مذکورہ اہلکار نے اس سارے عمل میں کوئی ذاتی فوائد حاصل نہیں کیے اور اُس نے اپنی غلطی کا اعتراف بھی کرلیا ہے۔