counter easy hit

این اے 53 سے عمران خان کے کاغذات نامزدگی چیلنج

اسلام آباد: جسٹس اینڈ ڈیموکریٹک پارٹی نے این اے 53 سے تحریک انصاف کے چیئرمین عمران خان کے کاغذات نامزدگی کو چیلنج کردیا ہے۔این اے 53 سے جسٹس اینڈ ڈیموکریٹک پارٹی Imran Khan's nomination challenge from NA-53نے تحریک انصاف کے چیئرمین عمران خان کے کاغذات نامزدگی کو چیلنج کردیا ہے جس پر ریٹرننگ آفیسر نے اعتراض کنندہ اور عمران خان کو 18 جون کو طلب کرلیا ہے۔عمران خان کے کاغذات نامزدگی پر اعتراضات جسٹس اینڈ ڈیموکریٹک پارٹی کی جانب سے لگائے گئے جس میں کہا گیا ہے کہ عمران خان ٹیرین وائٹ کو اپنی بیٹی تسلیم نہیں کرتے لہذا وہ آئین کی دفعہ 62 اور 63 پر پورا نہیں اترتے، عمران خان صادق اور امین نہیں لہذا ان کے کاغذات نامزدگی مسترد کیے جائیں۔اعتراض کنندہ کی جانب سے استدعا کی گئی ہے کہ عمران خان سیتا وائٹ سے اپنی بیٹی کو تسلیم کریں یا نہ کریں دونوں صورتوں میں وہ صادق اور امین نہیں رہے جب کہ ریٹرننگ آفیسر نے عمران خان کے خلاف اعتراض مسترد کیے تو سپریم کورٹ جائیں گے۔