counter easy hit

عمران خان کا خواب ضرور پورا ہوگا ۔۔۔ نیا پاکستان ہاؤسنگ سوسائٹی کوغیبی مدد مل گئی

لاہور(ویب ڈیسک) نیاپاکستان ہاؤسنگ پروگرام کے تحت پچاس لاکھ گھروں کی تعمیر کے منصوبے میں عالمی کمپنیوں نے دلچسپی ظاہر کردی۔ چینی کمپنی نے بیس لاکھ گھر تعمیر کرنے کی پیشکش کردی۔ متحدہ عرب امارات کے سرمایہ کاروں نے بھی حکومت پاکستان کے ساتھ ہاتھ ملا لیا،، جس کے بعد اب عمران خان کا منصوبہ حقیقت بنتا دکھائی دے رہا ہے ،، نجی ٹی وی کی رپورٹ کے مطابق پچاس لاکھ خاندانوں کے لیے اپنے گھر کا خواب پورا ہونے کے امکانات روشن ہوگئے، عالمی کمپنیاں نیا پاکستان ہاؤسنگ پروگرام میں حکومت کا ہاتھ بٹانے کو تیار ہوگئیں۔ چین اور متحدہ عرب امارات کی کمپنیوں نے میگا پراجیکٹ میں گہری دلچسپی کا اظہار کردیا،، چینی کمپنی نے حکومت کو 20 لاکھ گھر بنا کر دینے کی آفر کردی۔ دونوں ممالک کے وفود نے پاکستانی حکام سے ملاقات کرکے ابتدائی بات چیت مکمل کرلی،، حکومت نے چین اور متحدہ عرب امارات کی کمپنیوں کی پیشکش کا جائزہ لینا شروع کردیا ۔ حکومت آئندہ تین ماہ میں ہاؤسنگ منصوبے پر مثبت پیشرفت کیلئے ہنگامی اقدامات کی خواہشمند ہے،، اسکیم کے پہلے مرحلے میں سات شہروں اسلام آباد، سکھر، گلگت، مظفرآباد، کوئٹہ، سوات اور فیصل آباد میں گھر بنائے جائیں گے، درخواست فارم جمع کرانے کی آخری تاریخ اکیس دسمبر ہے،، نیاپاکستان ہاؤسنگ پروگرام کے تحت پچاس لاکھ گھروں کی تعمیر کے منصوبے میں عالمی کمپنیوں نے دلچسپی ظاہر کردی۔ چینی کمپنی نے بیس لاکھ گھر تعمیر کرنے کی پیشکش کردی۔ متحدہ عرب امارات کے سرمایہ کاروں نے بھی حکومت پاکستان کے ساتھ ہاتھ ملا لیا،، جس کے بعد اب عمران خان کا منصوبہ حقیقت بنتا دکھائی دے رہا ہے ،،