counter easy hit

عمران خان کے قریبی دوست زلفی بخاری کو بیرون ملک سفر کی اجازت مل گئی

راولپنڈی: وزارت داخلہ کی جانب سے گرین سنگل ملنے کے بعد عمران خان کے قریبی دوست زلفی بخاری کو سعودی عرب جانے کی اجازت مل گئی۔

Imran Khan's close friend Zulfiqar Bakhari was allowed to travel abroadبرطانوی نژاد پاکستانی شہری زلفی بخاری پاکستان تحریک انصاف کے چیئرمین عمران خان کے انتہائی قریبی دوست ہیں اور وہ عمران خان اور ان کی اہلیہ بشریٰ مانیکا کے ہمراہ عمرہ کی ادائیگی کے لیے سعودی عرب جارہے تھے  لیکن نور خان ائیربیس پر ایف آئی اے حکام نے زلفی بخاری کو ان کے سفری دستاویزات کی جانچ پڑتال کے بعد عمران خان کے ہمراہ عمرہ کے لیے جانے سے روک دیا۔

ذرائع کے مطابق ایف آئی اے حکام کا کہنا تھا کہ زلفی بخاری برطانوی پاسپورٹ پر سفر کرنا چاہتے تھے اور زلفی بخاری کا نام ای سی ایل میں شامل ہے تاہم اب وزارت داخلہ کی جانب سے کلئیرنس ملنے کے بعد زلفی بخاری کو جانے کی اجازت مل گئی ہے۔

واضح رہے کہ عمران خان، اپنی اہلیہ بشریٰ مانیکا، علیم خان اور عون چوہدری عمرہ کی سعادت حاصل کرنے کے لیے خصوصی طیارے کے ذریعے سعودی عرب روانہ ہوئے ہیں۔