counter easy hit

عمران خان آیا تو اسلام نہیں رہے گا ۔۔۔۔۔ شریفوں کے سب سے بڑے اتحادی اور ہر دور میں اقتدار کا مزہ چکھنے والے نے ایک اور شرمناک بیان داغ دیا

ڈی آئی خان؛ دھمکیوں کے باوجود الیکشن مہم نہیں روکی،پولنگ کے دن بھی خطرہ ہے ہم قوم کے نمائندے ،مینڈیٹ ملنے کے بعد اتحاد کا فیصلہ کیا جائے گا ۔متحدہ مجلس عمل کے صدر مولانا فضل الرحمن نے کہا ہے کہ ایم ایم اے کا مقابلہ مذہب کی مداخلت کو

ختم کرنے والوں کے خلاف ہے تحریک انصاف کی حکومت آ گئی تو ملک میں اسلام نہیں رہے گا۔ڈیرہ اسماعیل خان میں میڈیا سے گفتگواورکارنرمیٹنگ سے خطاب کرتے ہوئے مولانا فضل الرحمن نے کہاکہ شمالی وزیرستان میں ہماری جماعت کے تین کارکنان کو قتل کیا گیا، بلور خاندان کے خوبصورت نفیس نوجوان کو مارا گیا جب کہ مستونگ میں خودکش دھماکا اور اکرم درانی پر حملہ ہوا ، ان سب کا کیا مقصد ہے ہم نے دھمکیوں کے باوجود الیکشن مہم نہیں روکی جب کہ پولنگ کے دن بھی خطرہ محسوس کررہے ہیں ، مینڈیٹ ملنے کے بعد اتحاد کا فیصلہ کیا جائے گا،مجلس عمل کے سربراہ نے کارنرمیٹنگ سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ ہم قوم کے نمائندے ہیں تو ہمیں عوام کی ضروریات کو بھی سمجھنا ہے ، انتخابات میں مستقبل کا فیصلہ کرنا ہے پوری قوم پر بڑی ذمہ داری عائد ہوتی ہے ہمیں ووٹ کی پرچی سے فیصلہ کرنا ہے ۔دوسری جانب پاکستان مسلم لیگ نواز کے صدر اور سابق وزیراعلیٰ پنجاب شہباز شریف نے کہا ہے کہ الزام خان نے خیبرپختونخوا کا بیڑہ غرق کردیا، عمران خان ڈینگی سے ڈر کر نتھیا گلی پہنچ گئے تھے، آپ کو جھوٹ اور الزام کا پاکستان چاہیے یا ترقی اور خوشحالی والا؟

علی پور چٹھہ میں جلسے سے خطاب میں ان کا کہنا تھا کہ سابق وزیراعظم نواز شریف کے خلاف کوئی کرپشن ثابت نہیں ہوئی جبکہ دوسری طرف لوگ سر تاپاؤں کرپشن میں ڈوبے ہوئے ہیں۔ان کا کہنا تھا کہ 13 جولائی پاکستان کی تاریخ کا سیاہ دن تھا، بیٹی کے سامنے باپ کو گرفتار کیا جائے تو بیٹی پر کیا بیتتی ہے۔شہباز شریف نے کہا کہ نواز شریف اہلیہ کو زندگی اور موت کی کشمکش میں چھوڑ کر آئے۔انہوں نے کہا کہ نواز شریف سے محبت کرنا دہشت گردی ہے تو سو بار کریں گے، تمام سازشوں کے باوجود 25 جولائی کو الیکشن جیتیں گے۔ن لیگ کے صدر نے کہا کہ لوڈ شیڈنگ ختم کرنے اور سی پیک لانے والے نواز شریف کو گرفتار کیا گیا۔ان کا کہنا تھا کہ ہم پرنیب کے ذریعے پریشر ڈالا جارہا ہے، الیکشن کمیشن اور نگراں وزیراعظم خاموش بیٹھے ہیں۔سابق وزیراعلیٰ پنجاب کا کہنا تھا کہ ہماری حکومت میں ڈالر 100 روپے کا تھا اور آج 128 پر پہنچ گیا، عمران خان کو خدانخواستہ منتخب کیا گیا تو ملک پیچھے چلا جائے گا۔انہوں نے کہا کہ عمران خان کے جلسوں میں کرسیاں زیادہ افراد کم ہوتے ہیں، آپ کوجھوٹ اورالزام کا پاکستان چاہیے یا ترقی اور خوشحالی والا؟ عمران خان ڈینگی سے ڈرکرنتھیا گلی پہنچ گئے تھے۔