counter easy hit

عمران خان نے عوامی خدمت کا سبق شہباز شریف سے سیکھا، ترجمان پنجاب حکومت

لاہور: ترجمان پنجاب حکومت ملک محمد احمد نے کہا ہے کہ عمران خان نے عوامی خدمت کا سبق میاں شہباز شریف سے سیکھا۔

Imran Khan learned public service from Shahbaz Sharif, Punjab government spokesmanان خیالات کا اظہار انھوں نے میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کیا، انھوں نے کہا کہ پی ٹی آئی ن لیگ کے منصوبوں سے متاثر ہو کر تقلید پر مجبور ہے۔

ترجمان پنجاب حکومت کا کہنا تھا کہ عمران خان کہا کرتے تھے کہ ہم قوم بنائیں گے، جب قوم بنے گی تو وہ خود موٹر وے بھی بنالے گی۔

انھوں نے کہا کہ عمران خان بتائیں کیا خیبر پختونخوا میں سب اسکول اور اسپتال بن چکے ہیں؟ کے پی میں کتنے اسپتال، اسکول اور کتنی یونی ورسٹیاں بنائی گئیں؟

ترجمان کا کہنا تھا کہ ن لیگ کی بنائی ہوئی سڑکوں اور پلوں پر تنقید کرنے والے اب خود سوات موٹر وے پر پھولے نہیں سما رہے ہیں۔


انھوں نے کہا کہ خیبر پختونخوا حکومت پنجاب کے تجربات سے فائدہ اٹھائے، ہم کے پی عوام کوسوات موٹر وے پر مبارک باد پیش کرتے ہیں۔

واضح رہے کہ اقوام متحدہ کےذیلی ادارے یواین ڈویلپمنٹ پروگرام نے پاکستان میں انسانی حالات کی بہتری کے حوالے سے اپنی تازہ رپورٹ میں کہا ہے کہ ترقی کے اعتبار سے خیبر پختونخوا جنوبی پنجاب سے بھی پیچھے ہے۔ انفراسٹرکچر، میٹرو، اورینج ٹرین اور دیگر منصوبے پنجاب کی پہچان بن چکے ہیں۔