counter easy hit

عمران خان خان نے بلوچستان کیلئے وہ کام کر دیا جو آج تک کوئی نہ کر سکا ، بلوچ نوجوانوں کو کتنی نوکریاں دی جائیں گی ؟ سب سے شاندار خبر آ گئی

لاہور (ویب ڈیسک)وزیراعظم عمران خان نے حکومت سنبھالتے ہی خصوصی طور پر بلوچستان سمیت پاکستان کے تمام پیچھے رہ جانے والی علاقوں کی تعمیرو ترقی کا اعلان کیا تھا اور اب وہ اپنا وعدہ وفا کرتے ہوئے دکھائی دے رہے ہیں جس پر پاکستانی قوم عش عش کر اٹھی ہے ۔ تفصیلات کے مطابق وفاقی حکومت نے نیشنل ہائی وے اور موٹروے پولیس میں 2 ہزار 2 سو بلوچ نوجوانوں کو ملازمت دینے کا اعلان کردیا۔ریڈیو پاکستان کی رپورٹ کے مطابق وزیر مملکت برائے مواصلات مراد سعید نے ایک انٹرویو میں کہا کہ بلوچستان کے تعلیم یافتہ نوجوانوں کو ریاستی اداروں میں ملازمت کے مواقع دیے جائیں گے۔ان کا کہنا تھا کہ وزیراعظم عمران خان کی منظوری کے بعد مذکورہ فیصلہ بلوچ نوجوانوں کے مفاد میں کیا گیا تھا۔مراد سعید نے بتایا کہ قوانین کے مطابق بلوچستان میں وفاقی ملازمتوں کا کوٹہ صرف 6 فیصد ہے۔ان کا کہنا تھا کہ بلوچستان کی ترقی موجودہ حکومت کی اولین ترجیحات میں شامل ہے۔وزیر مملکت نے بلوچ نوجوانوں کو آگے بڑھنے اور قوم کی خدمت میں کردار ادا کرنے پر زور دیا۔ یاد رہے کہ پاکستان تحریک انصاف نے حکومت میں آنے سے قبل ہی بلوچستان کی تعمیر ترقی کیلئے بڑا کردار ادا کرنے کا اعلان کیا تھا جس پر اب عملدرآمد شروع کر دیا گیا ہے ۔