counter easy hit

شیشے جیسے مینڈک کی تصویرجاری

لاہور: امریکی وائلڈ لائف فوٹو گرافر جیمی کیولبراز نے ایک ایسے مینڈک کی تصویر جاری کی ہے جس کا پیٹ شیشے کی مانند ہے اور اس کے آرپار دیکھنا ممکن ہے۔

Image released of frog like glassesجیمی نے یہ تصویر ایکواڈور کے جنگلات میں بنائی ہے ، اس تصویر میں گلاس فراگ کے نہ صرف اندرونی جسمانی اعضا کو دیکھا جا سکتا ہے بلکہ جسم کے اندر انڈوں کی نشوونما بھی دیکھی جا سکتی ہے۔ ماہرین کے مطابق ایسے مینڈک ان علاقوں کے جنگلات میں پائے جاتے ہیں جہاں بارشیں بہت زیادہ ہوتی ہیں۔