counter easy hit

اسپیس سوٹ کے بغیر خلاء میں گھومنے کا نتیجہ جانتے ہیں؟

کیا آپ نے کبھی سوچا کہ بالائی خلاء میں جانے والے افراد ہمیشہ بھاری بھرکم اور عجیب وضع کا لباس کیوں پہنتے ہیں؟

if, you, visit, space, without, space, suiting, result, will, be, horrible, اور اُس وقت کیا ہوگا اگر انسان بغیر اسپیس سوٹ کے خلاء میں تیرنے کی کوشش کریں؟تو اگر آپ بھی اس طرح کبھی بغیر اسپیس سوٹ کے خلاء میں کسی طرح پہنچ جائیں تو سانس روکنے کی کوشش مت کریں۔خلاء میں موجود ویکیوم آپ کے جسم سے تمام ہوا کو کھینچ لے گا اور اگر پھیپھڑوں میں ہوا باقی رہ جائے گی تو وہ پھٹ جائیں گے۔اسی طرح آکسیجن باقی جسم کو پھلا دے گی اور آپ اپنے عام حجم کے مقابلے میں دوگنا زیادہ پھول جائیں گے، مگر پھٹیں گے نہیں، کیونکہ کھال کی لچک اسے سنبھالنے میں کامیاب رہے گی۔اور ہاں جسم میں موجود ہر طرح کا سیال بخارات بن کر اڑنے لگے گا، جس کے نتیجے میں زبان اور آنکھوں کی سطح ابلنے لگے گی۔

پھیپھڑوں کو جب ہوا نہیں ملے گی تو خون دماغ تک آکسیجن کی فراہمی روک دے گا۔اور یہ سب 15 سیکنڈ کے اندر ہوجائے گا جبکہ ان سب کے باوجود بھی اگر کوئی زندہ رہے تو بھی 90 سیکنڈز میں دم گھنٹے سے موت واقع ہوجائے گی۔خلاء میں چونکہ بہت سردی ہوتی ہے لہذا جسم 12 سے 26 گھنٹوں میں بتدریج منجمند ہوجائے گا۔اس بات کا انحصار اس بات پر ہوگا کہ خلاء میں آپ کہاں ہیں، تاہم اگر آپ کسی ستارے کے قریب ہوئے تو منجمند ہونے کے بجائے جلنے کا امکان زیادہ ہے۔دونوں صورتوں میں جسم بہت طویل عرصے تک اسی حالت میں رہے گا۔واضح رہے کہ خلاء میں لاش کے ڈی کمپوز ہونے کا عمل بھی بہت سست ہوتا ہے اور وہ لاکھوں برس تک خلاء میں تیر سکتی ہے۔

About MH Kazmi

Journalism is not something we are earning, it is the treasure that we have to save for our generations. Strong believer of constructive role of Journalism in future world. for comments and News yesurdu@gmail.com 03128594276

Connect

Follow on Twitter Connect on Facebook View all Posts Visit Website