counter easy hit

شہد کی مکھی کاٹ جائے تو ان قدرتی طریقوں پر عمل کرکے آپ کی زندگی آسان ہوجائے گی

نیویارک(نیوزڈیسک) شہد کی مکھی کاٹ لے تو کافی تکلیف ہوتی ہے اور پہلی فرصت میں سمجھ ہی نہیں آتی کہ کیا کریں۔آپ کے گھر میں کئی چیزیں ایسی موجود ہیں جن کی مدد سے آپ شہد کی مکھی کے کاٹے کا علاج کرسکتے ہیں۔آپ کو چاہیے کہ سب سے پہلے ڈنگ کو جلد میں سے نکالیں تاکہ اس کا اثر ختم ہو اور جسم میں مزید زہر نہ پھیلے،اس کے بعد جلد کو دھوئیں اور اس پر برف لگائٰں تاکہ آپ کو سکون مل سکے۔اس کے بعدذیل میں بتائے ہوئے نسخوں کو آزمائیں۔بیکنگ سوڈااس میں جادوئی خصوصیات پائی جاتی ہیں اور اس کے استعمال سے آپ کو کافی سکون بھی ملے گا۔تھوڑا سابیکنگ سوڈالے کر اس میں پانی ملائیں اور اسے متاثرہ حصہ پر لگانے سے آپ کوکی درد کی شدت میں کمی آئے گی۔ٹوتھ پیسٹاسے نہ صرف دانتوں کی صفائی کے لئے استعمال کیا جاسکتا ہے بلکہ شہد کی مکھی کے کاٹنے کے بعد بھی لگایا جاسکتا ہے۔متاثرہ جلد پر ٹوتھ پیسٹ کا لیپ کریں اور 20منٹ بعد دھولیں۔آپ کو ٹھنڈک کا احساس بھی ہوگا اور درد کی شدت بھی کم ہوجائے گی۔شہدکیسی دلچسپ بات ہے کہ شہد کی مکھی کے ڈنگ کا علاج بھی قدرت نے شہد ہی میں رکھا ہے۔شہد کی وجہ سے آپ کی جلد تروتازہ بھی رہے گی اور ساتھ ہی شہد کی مکھی کے کاٹنے کی درد کی شدت میں بھی کمی آئے گی۔لیونڈر کا تیلنیاز بو یا لیونڈر کا تیل بھی شہد کی مکھی کے کاٹنے کی صورت میں کافی ریلیف دیتا ہے۔اس تیل میں موجود انٹی بیکٹیریل پراپرٹیز کی وجہ سے آپ کے درد میں کمی آنے کے ساتھ انفیکشن بھی نہیں ہوگی۔تین سے چار قطرے اس تیل کے لے کر جلد پر لگائیں اور تھوڑی دیر لگارہنے دیں،آپ کو ٹھنڈک کااحساس بھی ہوگا اور ساتھ ہی جلد بھی تروتازہ ہوجائے گی۔