counter easy hit

اپوزیشن بدزبانی اور سیاسی پوائنٹ سکورنگ کے لیے حکومتی وزرائ پر دبائو بڑھانای چاہتی ہے ابرار کیانی

اپوزیشن بدزبانی اور سیاسی پوائنٹ سکورنگ کے لیے حکومتی وزرائ پر دبائو بڑھانای چاہتی ہے ابرار کیانی

پیرس (نمائندہ خصوصی) پاکستان تحریک انصاف فرانس کے سینئر راہنما ابرار کیانی نے کہا ہے کہ سینیٹ اور قومی اسمبلی میں پہلے دن پہلے لمحے سے ہی دھما چوکڑی مچا کر اپوزیشن نے بتا دیا وہ پانچ سال کیا لائحہ عمل اختیار کریں گے۔ انہوں نے کہا کہ  پاکستان مسلم لیگ (ن) کے رہنما صرف سیاسی پوائنٹ سکورنگ کے لیے حکومت کے خلاف نازیبا زبان استعمال کرتے ہیں اور بے بنیاد الزامات لگا رہے ہیں۔   وفاقی وزیر اطلاعات چوہدری فواد حسین نے سینیٹ میں کسی کے خلاف بھی غیر پارلیمانی زبان استعمال نہیں کی۔ پاکستان مسلم لیگ (ن) کے سینیٹر مشاہداللہ خان نے فواد چوہدری پر بے بنیاد الزامات لگائے جس کے اگلے روز ان الزامات پر اپنی پوزیشن واضح کرنے کے لیے فواد چوہدری سینیٹ آئے۔ قائد ایوان سینیٹ کا کہنا تھا کہ پاکستان پیپلز پارٹی اورپاکستان مسلم لیگ (ن) نے اپنے گزشتہ ادوار حکومت میں ملک و قوم کے حقیقی مسائل کو اجاگر نہیں کیا، ملک کی حالیہ بدترین معاشی صورت حال سمیت ملکی مالی خسارے کی ذمہ دار بھی پاکستان مسلم لیگ (ن) ہی ہے۔

ibrar kayani, senior, leader, France