counter easy hit

بیٹی کی آزاد معاشرے میں پرورش چاہتا ہوں: عدنان سمیع

حال ہی میں دئیے گئے ایک انٹرویو میں عدنان سمیع خان نے اپنی بیٹی مدینہ کی پیدائش کے بعد سے زندگی میں ہونیوالی تبدیلیوں پر بات کی

I want to breeding my daughter in a free society: Adnan Samiعدنان سمیع کا کہنا تھا کہ جب میرے بابا کا انتقال ہواتو میں کافی ٹوٹ گیا تھا لیکن مجھے سکون سے شادی شدہ زندگی گزارنے کیلئے ساتھی مل گیا ۔ اپنی بیٹی کے حوالے سے گلوکار نے بتایا کہ وہ میرے دل کی دھڑکن ہے ، میں خدا کا بے حد شکر گزار ہوں مجھے لگتا ہے میری بیٹی نے میری اور اہلیہ کی بہترین خصوصیات لی ہیں ۔ عدنان سمیع نے مزید کہا میں اپنی بیٹی کی آزاد معاشرے میں پرورش چاہتا ہوں ، میں چاہتا ہوں میری بیٹی جب بڑی ہو تو اسے آزادی کا احساس ہو اور ایسا تعلیم سے ہوگا۔ انکا کہنا تھا کہ میں چاہتا ہوں وہ ہر معاملے پر اپنی رائے رکھتی ہو اور غلط کیخلاف آواز اٹھائے۔