counter easy hit

میں پہلی عورت کے ساتھ کھڑا ہوں اور دوسری کے ساتھ بھی : عامرلیاقت حسین

کراچی (ویب ڈیسک) معروف سکالر، اینکر پرسن اور تحریک انصاف کے رکن قومی اسمبلی ڈاکٹر عامر لیاقت حسین نے سیدہ طوبیٰ سے دوسری شادی کی اور گزشتہ دنوں میاں بیوی نے اکٹھے مارننگ شوز میں بھی شرکت کی جس دوران عامرلیاقت اورطوبیٰ ایک دوسرے کی تعریفیں کرتے دکھائی دیئے تاہم ساتھ ہی عامرلیاقت حسین نے سوشل میڈیا پر بے جا تنقید پر افسوس کا اظہار بھی کیااور آج پھر انہوں نے ایک مرتبہ پھر اپنی عائلی زندگی پر ایک ٹوئیٹ کے ذریعے روشنی ڈالی جس پر ناقدین کے منہ شاید بند ہوجائیں۔عامر لیاقت حسین نے ٹوئیٹر پر لکھاکہ ”اندازہ ہوااور معاشرے کی اندھی رواش پر اعتبار بھی ،دوسری بیوی عورت نہیں ہوتی،،اس کا کوئی گھر بھی نہیں ہوتا
وہ کسی کی بیٹی بھی نہیں ہوتی،،وہ ہمیشہ دولت کی خاطر شادی کرتی ہے،،صرف پہلی بیوی عورت ہوتی ہے ،،باقی کوئی عورت نہیں ہوتی،،مگر،،میں پہلی عورت کے ساتھ کھڑا ہوں،،اور دوسری کے ساتھ بھی!