counter easy hit

پاکستان آ کر خود کو اپنے گھر میں محسوس کرتا ہوں

اسلام آباد: سعودی ولی عہد محمد بن سلمان نے وزیراعظم عمران خان کے ہمراہ جہاز میں سوار ہونے سے قبل نور خان ایئر بیس پر مختصر گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ پاکستان آ کر خود کو اپنے گھر میں محسوس کرتاہوں ۔

ایئر پورٹ پر گفتگو کرتے ہوئے وزیراعظم عمران خان نے ولی عہد محمد بن سلمان کو مخاطب کرتے ہوئے کہا کہ پاکستانی قوم آپ سے بہت پیار کر تی ہے ،پاکستان آپ کا دوسرا گھر ہے، سوشل میڈیا پرآپ کے دورے کوبہت سراہا جارہا ہے، آپ کی طرف سے خود پاکستانی سفیر کہنااعزاز ہے ،پاکستانی افرادی قوت کیلئے آپ کے اقدامات قابل تحسین ہیں اورپاکستانی قیدیوں کی رہائی پرشکرگزارہوں۔اس موقع پر ولی عہد محمد بن سلمان نے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ ہمیں پاکستان کے روشن مستقبل کا یقین ہے ، پاکستان کی قیادت بہت قابل ہے جو کہ ملک کو دراست راستے پر لے کر جائے گی ۔ انہوں نے کہا کہ پاکستانی قیدیوں کی رہائی کو اپنا فرض سمجھتاہوں ، پاکستان آ کر خود کو اپنے گھر میں محسوس کرتاہوں ۔وزیراعظم عمران خان نے ایک مرتبہ پھر سے ولی عہد محمد بن سلمان کو مخاطب کرتے ہوئے کہا کہ اگر آپ پاکستان میں الیکشن لڑیں میرے سے زیادہ ووٹ حاصل کر سکتے ہیں ۔خیال رہے کہ دورہ پاکستان پر آئے سعودی ولی عہد محمد بن سلمان اپنا دورہ ختم کر کے وطن واپس ہورہے ہیں، سعودی ولی عہد محمد بن سلمان نے پاکستان کے ساتھ تاریخی معاہدے کیے، محمد بن سلمان پاکستان سے دورہ بھارت پر روانہ ہورہے ہیں جہاں پر مسئلہ کشمیر کے حوالے سےبھی تبادلہ خیال کیا جائےگا۔

واضح رہے کہ سعودی ولی عہد محمد بن سلمان نے اپنے آخری خطاب میں کہا ہے کہ پاکستان معیشت کے اعتبار سے دوسرا بڑا ملک ہوگا، پاکستان آیندہ سالوں میں بڑی معیشت بنے گا، پاکستان آیندہ سالوں میں بڑی معیشت بنے گا،پاکستان آئندہ سالوں میں بڑی معیشت بنے گا، سعودی عرب کے ساتھ متعدد ایم او یوز پر دستخط کیے گئے ہیں، پاکستان جیو اسٹریٹیجک اعتبار سے اہم ملک ہے، پاکستان معیشت کے اعتبار سے دوسرا بڑا ملک ہوگا، پاکستان آیندہ سالوں میں بڑی معیشت بنے گا۔ خیال رہے کہ محمد بن سلمان کل دورہ پاکستان پر پاکستان پہنچے، کل پہنچتے ہی سعودی ولی عہد محمد بن سلمان کے اعزاز میں وزیراعظم ہاؤس میں عشائیہ دیا گیا، عشائیے سے وزیراعظم عمران خان نے بھی خطاب کیا مگر سعودی ولی عہد کے خطاب نے پوری قوم کے دل جیت لیے۔ سعودی ولی عہد کا کہنا تھا کہ سعودی عرب پاکستان میں مزید سرمایہ کاری کرے گا، اگلے 20 سال میں پاکستان میں سیاحت کا شعبہ فروغ پائے گا، آنیوالے وقت میں دونوں ممالک کے تعلقات مزید پروان چڑھیں گے، پاکستان آکر بہت خوشی ہوئی، ہمارے لیے پاکستان بہت زیادہ اہم ملک ہے، پاکستان آکر بہت خوشی ہوئی، یقین ہے وزیراعظم عمران خان کی قیادت میں پاکستان بہت آگے بڑھے گا، پاکستان ہمارا دوست اور بھائی ہے۔ تقریب سے خطاب کرتے ہوئے وزیراعظم عمران خان کا کہنا تھا کہ پیٹرو کیمیکل اور معدنیات کے شعبے میں مفاہمت بہت زیادہ اہم ہے، سعودی عرب کی امداد پر اس کے شکر گزار ہیں، سعودی عرب ہمیشہ سے ہمارا دوست اور بھائی رہا ہے، سعودی ولی عہد اور ان کے وفد کا پاکستان میں خیر مقدم کرتے ہیں، پاکستانیوں کے لیے آج ایک عظیم دن ہے، سعودی ولی عہد اور ان کے وفد کا پاکستان میں خیر مقدم کرتے ہیں، سعودی قیادت اور عوام ہمیشہ سے ہمارے دلوں میں رہتے ہیں، پاکستانیوں کے لیے آج ایک عظیم دن ہے، پاکستانیوں کے لیے آج ایک عظیم دن ہے، سعودی عرب ہر ضرورت اور مشکل میں ہمارے ساتھ رہا ہے۔ پاکستان میں سیاحت کے بہت مواقع ہیں، وزیراعظم عمران خان پاکستان اور سعودی اپنے تعلقات کو بلندیوں پر لے جارہے ہیں، سعودی عرب ہر ضرورت اور مشکل میں ہمارے ساتھ رہاہے۔ وزیراعظم عمران خان کا کہنا تھا کہ جو لوگ سعودی عرب کے کام کررہے ہیں انکے ضروریات کا بھی خیال رکھا جانا چاہیئے کیونکہ وہ میرے دل کے بہت قریب ہیں۔ خیال رہے کہ وزیراعظم ہاؤس میں دیے گئے عشائیے میں دونوں ملکوں کے وفود شریک تھے، وزیراعظم عمران خان کا سعودی ولی عہد شہزادہ محمد بن سلمان کے اعزاز میں عشائیہ دیا گیا، عشائیے میں متبادل توانائی مصنوعات کی ترقی کے لیے مفاہمتی یادداشت پر دستخط کیے گئے، ریفائنری پیٹرو کیمیکل پلانٹ کے قیام کیلیے مفاہمت کی یادداشت پر دستخط کیے گئے، دونوں ممالک کے درمیان معدنی وسائل کے شعبےمیں ایم او یو پردستخط کیے گئے ، پاکستان اورسعودی عرب کےدرمیان بجلی کی پیداوار کے شعبے میں تعاون کا معاہدہ بھی کیا گیا، دونوں ملکوں میں نوجوانوں کے اموراورکھیلوں کے شعبے میں تعاون کا معاہدہ بھی کیا گیا۔