counter easy hit

میں عمران خان کی ہر طرح سے حمایت کرنے کو تیار ہوں اگر وہ ۔۔۔۔ طاہر القادری نے شرط رکھ دی

لاہور ; طاہر القادری نے سوشل میڈیا پر پیغام شیئر کیا ہے کہ عمران خان نے اپنی تقریر پر عمل کیا تومیری اور میری جماعت کے کارکنوں کی انہیں مکمل سپورٹ حاصل ہو گی۔ اسے قبل پاکستان عوامی تحریک کے سربراہ ڈاکٹر طاہر القادری نے کہا انتخابات میں کامیابی پر عمران خان کو مبارکباد دیتے ہوئے،

امید ظاہر کی ہے کہ تحریک انصاف ملک بھر میں حکومت بنانے میں کامیاب ہوگی۔تفصیلات کے مطابق پاکستان عوامی تحریک کے سربراہ ڈاکٹر طاہر القادری نے سوشل میڈیا کی ویب سائٹ ٹوئیٹر پر اپنے پیغام میں کہا کہ انتخابات میں واضح برتری پر تحریک انصاف کو مبارکباد دیتا ہوں ۔انھوں نے کہا کہ امید ہے کہ تحریک انصاف کے پی کے ، پنجاب سمیت وفاق میں مضبوط حکومت بنائے۔