counter easy hit

سمندری طوفان ماریا، جزیرہ پورٹو ریکو میں 6 افراد ہلاک

سمندری طوفان ماریا کی تباہ کاری کے نتیجے میں کریئبین میں واقع امریکی جزیرے پورٹو ریکو میں 6 افراد کی ہلاکت کی تصدیق کر دی گئی ہے۔ مقامی میڈیا نے ان ہلاکتوں کی تعداد 30بتائی ہے۔

Hurricane Maria, 6 people killed in Puerto Rico Islandحکام نے کہا ہے کہ یہ قدرتی آفت مزید تباہی کا باعث بن سکتی ہے۔ کریئبین کے کئی جزائر پر ہنگامی صورت حال نافذ ہے جبکہ اس طوفان کے نتیجے میں سیلابی صورتحال کی وارننگ بھی جاری کی گئی ہے۔ اب بھی اس طوفان کے ساتھ تیز ہواؤں کا سلسلہ جاری ہے۔ خدشہ ہے کہ یہ طوفان جمعے اور ہفتے کی درمیانی شب زیادہ تباہی پھیلا سکتا ہے۔