counter easy hit

رنویر اور سارہ کی فلم ‘سمبا’ نے ایک روز میں کتنا بزنس کیا

ممبئی (شوبز ڈیسک) بالی وڈ اداکار رنویر سنگھ کی فلم ’سمبا‘ 100 کروڑ کلب میں شامل ہوگئی ہے ،، اور فلم کی کامیابیوں کا سلسلہ اب بھی جاری ہے ،، فلم ’سمبا‘ 28 دسمبر کو نمائش کیلئے پیش کی گئی جس نے فلم بینوں کے دل میں جگہ بنائی اور باکس آفس پر دھوم مچادی۔ بالی وڈ اداکار رنویر سنگھ کی فلم ’سمبا‘ 100 کروڑ کلب میں شامل ہوگئی ہے ،، اور فلم کی کامیابیوں کا سلسلہ اب بھی جاری ہے ،، فلم ’سمبا‘ 28 دسمبر کو نمائش کیلئے پیش کی گئی جس نے فلم بینوں کے دل میں جگہ بنائی اور باکس آفس پر دھوم مچادی،، فلم ریلیز کے 5 روز میں ہی 100 کروڑ کلب میں شامل ہوگئی ہے اور اس طرح یہ رنویر کی 100 کروڑ کلب میں شامل ہونے والی کیرئیر کی چوتھی جب کہ ہدایت کار روہت شیٹھی کی آٹھویں فلم ہے۔،، فلم نے بھارت میں پہلے روز 20 کروڑ 72 لاکھ ، دوسرے روز 23 کروڑ 33 لاکھ، تیسرے روز 31 کروڑ 6 لاکھ، چوتھے روز 21 کروڑ 24 لاکھ اور پانچویں روز 28 کروڑ 19 لاکھ بھارتی روپوں کا بزنس کرکے 124 کروڑ 54 لاکھ بھارتی روپوں کی کمائی کی ہے۔،، سمبا نے دنیا بھر میں بھی کمائی کے ریکارڈ بنائے ہیں اور 50 کروڑ 21 لاکھ بھارتی روپوں سے زائد کا بزنس کرکے مجوعی طور پر175 کروڑ بھارتی روپوں کی کمائی کی ہے۔،، رنویر سنگھ کی فلم کا ایک اور منفرد ریکارڈ بھارتی فلمی شہر ممبئی سے کمائی بھی ہے جو کہ اب تک 46 کروڑ 65 لاکھ بھارتی روپے ہے۔،، یاد رہے کہ ہدایت کار روہت شیٹھی کی فلم میں رنویر سنگھ کے ساتھ سیف علی خان کی بیٹی سارہ علی خان نے مرکزی کردار کیا جو کہ سارہ کے کیرئیر کی دوسری فلم ہے جب کہ اس فلم کے پروڈیوسر کرن جوہر ہیں۔