counter easy hit

وزیراعظم کی ہدایت پر بنی گالہ میں قائم خصوصی مسجد کو کتنے عرصے میں تعمیر کیا گیا

اسلام آباد(مانیٹرنگ ڈیسک) وزیر اعظم عمران خان کی رہائشگاہ بنی گالہ میں خصوصی مسجد قائم کر دی گئی، مسجد میں نمازوں کی ادائیگی کیلئے امام بھی مقرر کر دیا گیا، وزیراعظم اور بنی گالہ کے پورے سٹاف نے ایک ساتھ با جماعت نماز کی ادائیگی شروع کر دی، مسجد کی تعمیر دو ماہ قبل وزیر اعظم کی خصوصی ہدایت پر کی گئی تھی۔دوسری جانب وزیرِ اعظم عمران خان کی رہائش گاہ بنی گالہ میں خصوصی مسجد قائم کی گئی، جس میں وزیرِ اعظم نے پچھلے روز پہلی بار نمازِ جمعہ ادا کی۔تفصیلات کے مطابق بنی گالہ میں مسجد کی تعمیر 2 ماہ پہلے وزیرِ اعظم کی خصوصی ہدایت پر کی گئی ہے، نمازوں کی ادائیگی کے لیے امام بھی مقرر کر دیا گیا ہے،، گزشتہ جمعے کو وزیرِ اعظم نے اس مسجد میں پہلی نمازِ جمعہ ادا کی، انھوں نے مسجد میں بنی گالہ کے اسٹاف کے ساتھ با جماعت نماز کی ادا کی