counter easy hit

یہ معجزہ کیسے ہوا؟

ملتان: مسلم لیگ ن کے ملتان سے تعلق رکھنے والے سابق رکن قومی اسمبلی شیخ طارق رشید راتوں رات ’ بی اے پاس‘ سے ’ میٹرک فیل ‘ بن گئے۔

How did this miracle happen?سابق رکن قومی اسمبلی طارق رشید مسلم لیگ ملتان کے سیکرٹری جنرل بھی رہ چکے ہیں ۔ انہوں نے 2008 کے انتخابات میں حصہ لینے کیلئے کاغذات نامزدگی اورجو حلف نامہ جمع کرایا تھا اس میں اپنی تعلیمی قابلیت ’ بی اے پاس‘ درج کی تھی لیکن 2018 کے الیکشن کیلئے انہوں نے اپنے کاغذات نامزدگی میں تعلیمی قابلیت ’ انڈر میٹرک‘ درج کی ہے۔

خیال رہے کہ شیخ طارق رشید این اے 149 ملتان سے مسلم لیگ ن کے ایم این اے رہ چکے ہیں، 25 جولائی کو ہونے والے الیکشن کیلئے انہوں نے قومی اسمبلی کے حلقہ این اے 155 سے کاغذات نامزدگی جمع کرائے ہیں۔