counter easy hit

دبنگ خان امتحانی پیپرز میں کیسے پاس ہوتے تھے

ممبئی (ویب ڈیسک )بالی ووڈ سپر سٹار سلمان خان کے والد سلیم خان نے انکشاف کیا ہے کہ سلمان خان پیپر زلیک کراکے پاس ہوتے تھے اور پیپر لیک کرانے والے کوگھر میں مجھ سے زیادہ عزت ملتی تھی۔ اس بات کا انکشاف83سالہ اسکرپٹ رائٹر سلیم خان نے اپنے بیٹوں سلمان خان، اربازخان اور سہیل خان کےہمراہ ٹی وی شو میں شرکت کے موقع پر کیا۔انہوں نے بتایا کہ ہمارے گھر گنیش نامی ایک آدمی آتا تھا ،اس کی مجھ سے زیادہ عزت کی جاتی تھی ، میں نے کہا پتہ لگانا چاہئے کون ہے یہ؟جس پر پتہ چلا کہ جب امتحان کا پیپرز لیک ہوتا تھا تو وہ ان کو لاکر دیتا تھا۔ اس پر سلمان خان نے بتایا کہ گنیش وہ پیپرز میرے لئے لاتا تھا۔