counter easy hit

کیلیفورنیا کی آگ نے لیڈی گاگا اور کم کاردیشن کا کیا نقصان کر ڈالا ؟ جانیے

کیلیفورنیا (ویب ڈٰیسک)کیلیفورنیا کے نامور شہر میں لگی آگ نے سلیبرٹیز کو بھی نہیں بخشا اور ہالی وڈ کے اداکار جیرارڈ بٹلر اور مائلی سائرس سمیت کئی مشہور شخصیات کے مکانات تباہ ہو گئے ہیں۔دیگر سلیبرٹیز میں کم کارڈیشین اور لیڈی گاگا ہیں جنھوں نے اپنے مکان چھوڑ دیے ہیں اور تازہ ترین صورتحال

سے اپنے مداحوں کو سوشل میڈیا کے ذریعے آگاہ کر رہے ہیں۔کیلیفورنیا میں آگ جمعرات کو بھڑکی اور اب تک کم از کم 31 افراد ہلاک اور 200 سے زیادہ افراد لاپتہ ہیں۔ ایک اندازے کے مطابق کم از کم ڈھائی لاکھ افراد کو اپنے مکانات کو چھوڑنا پڑا ہے۔جن مشہور شخصیات کے مکانات اس آگ سے متاثر ہوئے ہیں وہ مندرجہ ذیل ہیں۔گلوکارہ اور اداکارہ مائلی سائرس نے ٹویٹ کیا کہ وہ اور ان کے منگیتر لیئم ہیمزورتھ آگ سے بچ کر باہر نکل آئے ہیں۔ تاہم انھوں نے کہا کہ ان کا مکان جل کر راکھ ہو گیا ہے۔انھوں نے مداحوں سے درخواست کی کہ وہ رقم، اپنا وقت اور اشیا عطیہ کریں اور ساتھ ہی سائرس نے امدادی تنظیموں کی فہرست بھی دی جو لوگوں کی مدد کر رہی ہیں۔gerardbutler کی انسٹا گرام پر پوسٹ کا خاتمہgerardbutler کی انسٹا گرام پر پوسٹ سے آگے جائیں۔سکاٹ لینڈ سے تعلق رکھنے والے اداکار جیرارڈ نے آگ سے تباہ ہونے والے اپنے مالیبو کے مکان کی تصویر انسٹا گرام پر پوسٹ کی۔ انھوں نے آگ بجھانے والے عملے کا شکریہ ادا کیا جو آگ بجھانے کے لیے انتھک کوششیں کر رہے ہیں۔انھوں نے تصویر کے علاوہ انسٹا گرام پر دو

ویڈیوز بھی شیئر کیں جس میں اپنا آدھا جلا ہوا مکان دکھایا ہے۔رابن اور ان کی ساتھی اپریل لّو گیری نے جو اس وقت حاملہ ہیں انسٹا گرام پر کہا کہ ان کا مکان تباہ ہو گا ہے۔ایک دن قبل ہی رابن نے ایک فوٹو انسٹاگرام پر پوسٹ کی تھی جس میں مالیبو میں واقع ان کے مکان کے قریب دھواں دکھائی دے رہا تھا۔موسیقار نیل ینگ نے اپنی ویب سائٹ پر ایک بیان میں کہا کہ ان کا گھر تباہ ہو گیا ہے۔انھوں نے اس بیان میں موسمی تبدیلی کے بارے میں بھی بات کی اور امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ کو تنقید کا نشانہ بنایا۔انھوں نے صدر ٹرمپ کی اس ٹویٹ کا حوالہ دیا جس میں انھوں نے کہا تھا کہ کیلیفورنیا کے حکام کی غفلت کے باعث آگ سے نقصان ہوا۔یہ دوسی بار ہے کہ نیل ینگ کا مکان آگ کے باعث تباہ ہوا ہے۔ اس سے قبل 1978 میں مالیبو ہی میں ان کے مکان سمیت سینکڑوں مکان تباہ ہو گئے تھے۔آگ اس رینچ تک بھی پہنچ گئی جو کئی فلموں اور ٹی وی شو کا سیٹ بھی رہا ہے۔پیراماؤنٹ ویسٹرن ٹاؤن 50 کی دہائی میں ٹی وی شوز کے لیے تعمیر کیا گیا تھا۔ اور حال ہی میں

ویسٹ ورلڈ کے دو سیزن میں اس مقام پر سین فلمائے گئے ہیں۔ایچ بی او کے نمائندے نے ہالی وڈ رپورٹر کو بتایا کہ ویسٹ ورلڈ کی عکس بندی آج کل نہیں ہو رہی اور اس علاقے کو خالی کروا لیا گیا ہے۔کم کارڈیشین اور ان کے خاندان نے ہڈن ہلز کا مکان جمعہ کو خالی کر دیا تھا اور ان کو سامان اکٹھا کرنے کے لیے صرف ایک گھنٹہ ہی ملا۔کم نے اپنے مداحوں کو سنیپ چیٹ اور انسٹاگرام کے ذریعے آگاہ کیا اور آگ کی کئی تصاویر بھی پوسٹ کیں۔کم نے اپنی بھانجی کی تصویر شیئر کرتے ہوئے لکھا ’ہم سب محفوظ ہیں اور سب سے اہم بات یہی ہے۔‘گذشتہ شب انھوں نے اپنا پیپل چوائس ایوارڈ ایمرجنسی سروسز کے نام کیا جو آگ بجھانے میں لگی ہوئی ہیں۔caitlynjenner کی انسٹا گرام پر پوسٹ کا خاتمہcaitlynjenner کی انسٹا گرام پر پوسٹ سے آگے جائیں۔جینر نے اپنا مالیبو کا مکان جمعہ کو خالی کر دیا تھا۔ تاہم اتوار کو انھوں نے اپنے مداحوں کو انسٹاگرام کے ذریعے آگاہ کیا کہ وہ ان چند خوش قسمت افراد میں سے ہیں جن کے مکان بچ گئے ہیں۔انھوں نے اپنے مکان کی بالکنی سے ایک تصویر بھی شیئر کی اور لکھا ’مالیبو میں تباہی مچ گئی ہے۔ پہاڑ مکمل طور پر جل گئے ہیں۔‘orlandobloomکی انسٹا گرام پر پوسٹ کا خاتمہorlandobloom کی انسٹا گرام پر پوسٹ سے آگے جائیں۔پائریٹس آف دی کیریبیئن کے اداکار نے اپنے مکان کی سڑک کی تصویر انسٹاگرام پر شیئر کی۔لیڈی گاگا نے بھی اپنا مکان جمعہ کو خالی کر دیا تھا اور اگلے روز کئی جذباتی ٹویٹس کیں۔میں ان سب کے بارے میں سوچ رہی ہوں جو اس آگ سے متاثر ہوئے ہیں اور جن کے مکانات آگ کی نذر ہو گئے ہیں۔‘انھوں نے آگ بجھانے والے عملے کا بھی شکریہ ادا کیا اور ان کو ’اصل ہیرو‘ قرار دیا۔

 

اگر آپ کو یہ خبر پسند نہیں آئی تو برائے مہربانی نیچے کمنٹس میں اپنی رائے کا اظہار کریں
اور اگر آپ کو یہ مضمون پسند آیا ہے تو اسے اپنی فیس بک وال پر شیئر کریں۔