counter easy hit

نااہل شخص پارٹی کا سربراہ کیسے ہوسکتا ہے، فاروق ستار

کراچی: ایم کیوایم پاکستان کے سربراہ ڈاکٹر فاروق ستار کا کہنا ہےکہ ہم نے پیپلزپارٹی کی ترمیم کے حق میں ووٹ دیا کیونکہ نااہل شخص پارٹی کا سربراہ کیسے ہوسکتا ہے۔

How can the uneffective person be the head of the party, Farooq Sattarکراچی میں انسداد دہشت گردی کی عدالت میں پیشی کے بعد ڈاکٹر فاروق ستار نے میڈیا سے گفتگو میں کہا کہ نااہل شخص پارٹی کا سربراہ کیسے ہوسکتا ہے، ہم نے پیپلزپارٹی کی ترمیم کے حق میں ووٹ دیا۔ ڈاکٹر فاروق ستار نے کہا کہ  انتخابی اصلاحات بل پر ایم کیو ایم رکن نے (ن) لیگ کو سپورٹ کیا ہے توکارروائی ہوگی، انتخابی اصلاحات پر پیپلزپارٹی کی ترمیم کی ایم کیوایم اور پی ٹی آئی نے حمایت کی۔ ان کا کہنا تھا کہ کراچی پیکج اس شہر کا حق ہے اور اس پر آنے والے دنوں میں کام شروع ہوجائے گا۔ انہوں نے کہا کہ وزیراعظم نے کئی بار کہا ہے کراچی پیکج کا تعلق ہمارے ووٹ دینے سے نہیں۔