counter easy hit

ہوٹلوں کو 4 یا 5 اسٹارز کس بنا پر دئے جاتے ہیں؟ ان کا مطلب کیا ہے ؟

لاہور (ویب ڈیسک )یہ تو آپ سب جانتے ہیں کہ ہوٹلز کی درجہ بندی اسٹارز کی بنا پر کی جاتی ہے۔ لیکن کیا آپ جانتے ہیں ان اسٹارز کا مطلب کیا ہوتا ہے؟جب کوئی سیاح کسی ملک یا شہر کا سفر کرتا ہے تو وہاں رہائش کیلئے اپنے بجٹ کے مطابق ہوٹل کا انتخاب کرتا ہے۔ اس کیلئے وہ ہوٹل کی سہولیات کو نہیں دیکھتا بلکہ اس کے اسٹارز کو دیکھتا ہے۔ لیکن ان اسٹارز کی درجہ بندی کس بنا پر کی جاتی ہے؟اسٹارز کی درجہ بندی ہوٹل کی جانب سے گاہکوں کو دی جانے والی سہولیات کی بنا پر کی جاتی ہے۔ جتنی زیادہ اور اچھی سہولیات اتنے زیادہ اسٹارز۔1958 میں ‘فوربز اسٹارز ریٹنگ’ کا آغاز ہوا جس میں آٹھ ہزار ہوٹلوں کی سہولیات کا جائزہ لے کر انہیں ایک سے پانچ تک اسٹارز دئے گئے۔اس کیلئے 800 سہولیات کی فہرست تیار کی گئی۔ اس فہرست کو مد نظر رکھتے ہوئے ان اسٹارز کے بارے میں جانتے ہیں۔ ون اسٹار ہوٹلجن ہوٹلز میں باتھ روم، ٹوائلٹ، صابن، باتھ ٹب کے ساتھ کمروں کی روزانہ صفائی اور ٹی وی کی سہولت موجود ہو انہیں ون اسٹار کا درجہ دیا جاتا ہے۔ ٹو اسٹار ہوٹلاس میں رہائش کے ساتھ ناشتہ فراہم کیا جاتا ہے۔ بیڈ کے ساتھ لیمپ اور میز جبکہ پبلک ایریا میں انٹرنیٹ کی سہولت بھی موجود ہوتی ہے۔ باتھ روم میں ٹوتھ پیسٹ، ٹوتھ برش اور شیونگ کٹ کا انتظام بھی ہوتا ہے۔ تھری اسٹار ہوٹلٹھری اسٹار میں استقبالیہ پر 14 گھنٹے اسٹاف کی ڈیوٹی ہوتی ہے جبکہ فون سروس آپ کو 24 گھنٹے دی جاتی ہے۔ گاہکوں کا سامان لاؤنج سے کمرے میں پہنچانے کا انتظام ہوتا ہے۔ کپڑے دھونے، استری کرنے جوتے پالش کرنے کی سہولت موجود ہوتی ہے۔ جبکہ طلب کرنے پر اضافی تکیے اور کمبل بھی مہیا کئے جاتے ہیں۔ فور اسٹار ہوٹلان ہوٹلوں کے کمرے مکمل فرنشڈ ہوتے ہیں۔ یہاں آپ کو نہانے کا لباس اور چپل بھی ملے گی۔ فور اسٹار ہوٹلوں میں آپ کو چھوٹآ سا شراب کانہ بھی ملے گا جہاں سولہ گھنٹے شراب دستیاب ہوتی ہے۔یہ شراب اور مشروبات آپ کمرے میں بھی منگوا سکتے ہیں۔ فائیو اسٹار ہوٹل فائیو اسٹار میں ویلٹ پارکنگ کی سہولت موجود ہوتی ہے۔ ان ہوٹلز میں ہر گاہک کیلئے ایک ملازم مختص کیا جاتا ہے۔ وسیع و عریض استقبالیہ میں گاہکوں کیلئے صوفے اور میزیں موجود ہوتی ہیں اور انہیں مشروبات پیش کئے جاتے ہیں۔ ہر گاہک کا استقبال پھولوں کے گلدستے سے کیا جاتا ہے۔یہاں آپ کو ایک اضافی بات بھی بتائیں کے ہوٹلوں کی رینکنگ صرف 5 تک ہوتی ہے، لیکن دنیا میں کچھ ہوٹلز ایسے بھی ہیں جنہیں سیون اسٹارز کا درجہ حاصل ہے۔ یہ ہوتے تو فائیو اسٹار ہی ہیں لیکن کچھ منفرد اور پر آسائش سہولیات کی بنا پر سیون اسٹار کہلاتے ہیں۔ ان میں ہیلی پیڈ کی سہولت موجود ہوتی ہے۔ ساتھ ہی کمروں کی منفرد اور مرضی کی پسندیدہ آرائش بھی کروائی جاسکتی ہے۔