counter easy hit

بالی ووڈ سے گرما گرم خبر : سلمان خان نے کس خوبصور ت نوجوان اداکارہ سے شادی کا فیصلہ کر لیا ہے

ممبئی(ویب ڈیسک) بالی ووڈ کے سلطان سلمان خان اور باربی ڈول کترینہ کیف بہت جلد فلم ’بھارت‘ میں شادی کے بندھن میں بندھ جائیں گے۔بالی ووڈ کے دبنگ خان اداکار سلمان خان کے دنیا بھر میں موجود اُن کے مداح ہمیشہ ایک ہی سوال کرتے ہیں کہ وہ کب شادی کریں گے؟تاہم سلمان خان نے اس بار اپنے مداحوں کی خواہش کو پورا کرنے کی ٹھان لی ہے مگر وہ یہ شادی حقیقت میں نہیں بلکہ نئی آنے والی فلم میں کریں گے۔بھارتی میڈیا کے مطابق سلو میاں اور کترینہ کیف ان دنوں فلم بھارت کی شوٹنگ میں مصروف ہیں جس کو مختلف مراحل میں فلمایا جا رہا ہے۔ ان دنوں فلم میں ایک گانا پکچرائز کیا جارہا ہے جس میں سلمان خان کی شادی دکھائی گئی ہے اور اس بات کا اظہار سلمان خان پہلے ہی کپل شرما کے شو میں کر چکے ہیں کہ فلم میں اُن کی شادی کا بھی سین ہے اوروہ یہ شادی 72 سال کی عمر میں کرتے ہیں۔اس گیت کو فلمانے کے لیے بے تحاشا پھولوں سمیت بہت سی دیگر آرائشی اشیا استعمال کی جا رہی ہیں، اس شادی کو اُن کے مداح عید کے موقع پر دیکھ سکیں گے۔