counter easy hit

سلویسٹر اسٹالون کی امید، بھارت ’ریمبو‘ کا کردار تباہ نہ کرے

بولی وڈ دوسرے ملکوں کی فلمیں چوری کر کے انہیں اپنے ملک کا ثقافتی رنگ دے کر لوگوں کے سامنے پیش کرنے میں مہارت رکھتا ہے۔حال ہی میں ایک خبر منظر عام پر آئی جس کے مطابق آج سے 3 دہائی قبل 1982 میں بننے والی ہولی وڈ کی بلاک بسٹر فلم ’ریمبو‘ کا ہندی ورژن بنایا جائے گا، جس میں ہیروپنتی ایکشن ہیرو ٹائیگر شروف ’ریمبو‘ کا کردار نبھاتے نظر آئیں گے۔

Hope of Sylvester Stallone, India does not destroy the character of 'Rambo'

Hope of Sylvester Stallone, India does not destroy the character of ‘Rambo’

اس خبر نے ہولی وڈ کے دروازے پر دستک دی تو فلم ’ریمبو‘ کا مرکزی کردار نبھانے والے اور خود ریمبو کے نام سے شہرت پانے والے ہولی ووڈ کے سپر اسٹار اداکار ’سیلویسٹر اسٹالون‘ نے بھی اپنے رد عمل کا اظہار کردیا۔

سماجی رابطے کی ویب سائٹ اسٹاگرام پر اپنے ایک پیغام میں سیلویسٹر اسٹالون نے اپنے خدشات کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ میں نے حال ہی میں یہ پڑھا ہے کہ بھارت ’ریمبو‘ کا ری میک بنانے جارہا ہے، یہ ایک عظیم کردار ہے، میں امید کرتا ہوں کہ بھارت ’ریمبو‘ کو تباہ و برباد نہیں کرے گا۔

اسٹالون کابیان تنقید کا نشانہ بنایا گیا تو انہوں نے انسٹاگرام پر ایک اور وضاحتی بیان جاری کرتے ہوئے ٹائیگر شروف کے لیے نیک تمناؤں کا اظہار کیا اور اور ساتھ میں یہ بھی کہا کہ مجھے بے حد خوشی ہوتی ہے جب نئے آنے والے فنکاروں کو اپنے خوابوں کو پورا کرنے کا موقع ملتا ہے۔

انہوں نے یہ بھی کہا کہ وہ فلم ’ریمبو‘ کے مالک نہیں ہیں کیونکہ یہ فلم امریکی فلم ساز کمپنی ملینیم کی ملکیت ہے۔خیال رہے کہ 1982 میں بننے والی فلم ریمبو بھی امریکی فوجیوں کی کہانی پر مبنی ہے، جو ویتنام جنگ میں خطرات سے لڑتے نظر آتے ہیں۔ہولی وڈ کی ریمبو میں مرکزی کردار سیلویسٹر اسٹالون نے ادا کیا تھا، جب کہ ہندی ورژن میں ٹائیگر شروف نظر آئیں گے۔

About MH Kazmi

Journalism is not something we are earning, it is the treasure that we have to save for our generations. Strong believer of constructive role of Journalism in future world. for comments and News yesurdu@gmail.com 03128594276

Connect

Follow on Twitter Connect on Facebook View all Posts Visit Website