counter easy hit

اسلام آباد میں موٹر سائیکل پر سوار ہر شخص کیلیے ہیلمٹ لازمی قرار

اسلام آباد: وفاقی دارالحکومت میں موٹر سائیکل ڈرائیور کے پیچھے بیٹھنے والوں کے لیے بھی ہیلمنٹ پہننا لازمی قرار دے دیا۔

Helmet mandatory for every person riding a motorcycle in Islamabadاسلام آباد میں ٹریفک پولیس نے موٹرسائیکل سواروں کے لیے نیا قانون بنا دیا۔ ڈبل ہیلمٹ پالیسی کے تحت موٹر سائیکل ڈرائیور اور پیچھے بیٹھے والے ہر شخص کے لیے ہیلمٹ پہننا لازمی ہوگا اور خواتین بھی اس سے مستثنیٰ نہیں ہوں گی جب کہ خلاف ورزی پر جرمانہ کیا جائے گا۔ ٹریک پولیس کا کہنا ہے کہ موٹر سائیکل پر سوار صرف ڈرائیور کی زندگی ہی قیمتی نہیں بلکہ اس کے ساتھ سفر کرنے والے کی جان کی حفاظت بھی ضروری ہے۔ اس کے لیے عوام کی آگاہی کے لیے ٹریفک پولیس نے خصوصی مہم کا آغاز کیا ہے جو دس اکتوبر تک جا رہی گی، اس مہم کے دوران سیکڑوں موٹر سائیکل سواروں کو مفت ہیلمٹ فراہم کئے جائیں گے جب کہ 11اکتوبر سے ہیلمٹ کی پابندی پر سختی سے عمل کرایا جائے گا اور  ہیلمٹ نہ پہننے والوں کو جرمانہ ادا کرنا پڑے گا۔ دوسری جانب ہیلمٹ لازمی قرار دینے پر خواتین نے سخت ناپسندیدگی کا اظہار کرتے ہوئے مطالبہ کیا ہے کہ خواتین کو اس پابندی سے استثنیٰ دیا جائے۔