counter easy hit

برطانیہ میں ہیلی کاپٹر اور طیارہ ٹکرانے سے 4 افراد ہلاک

لندن : برطانوی علاقے بیکھنگم شائر کاؤنٹی کے قریب ایک ہیلی کاپٹر اور جہاز دوران پرواز آپس میں ٹکرا گئے جس کے دوران 4 افراد ہلاک ہوگئے

Helicopter and plane crash kills 4 people in Britainغیر ملکی میڈیا کے مطابق برطانوی علاقے ایلزبری کے سیاحتی مقام بکنھہم شائر میں ایک جہاز اور ہیلی کاپٹر دوران پرواز فضا میں ٹکرا نے کے بعد زمین بوس ہوگئے ہیں، اس فضائی تصادم کے نتیجے میں 4 افراد ہلاک ہوئے ہیں جبکہ حادثے کی اطلاع ملتے ہی ریسکیو اور سیکورٹی حکام نے جائے حادثہ پر پہنچ کر امدادی کاروائیاں شروع کر دیں ۔ حکام کے مطابق حادثے کی وجوہات جاننے کیلئے تفتیش کی جاری ہے۔