counter easy hit

پشاور میں سرچ آپریشن کے دوران بھاری اسلحہ برآمد، 10 ملزم گرفتار

پشاور: پولیس نے سرچ آپریشن کے دوران متعدد مشتبہ اور 10 ملزمان کو گرفتار کرکے بھاری تعداد میں اسلحہ و بارود برآمد کرلیا ہے۔

Heavy weaponss recovered, 10 accused arrested during search operations in Peshawar

Heavy weaponss recovered, 10 accused arrested during search operations in Peshawar

پشاور اور اس کے گردونواح میں پولیس نے سرچ کرکے متعدد اشتہاری اور 10 ملزمان کو گرفتار کرکے بڑی مقدار میں بارودی مواد اور اسلحہ بھی برآمد کیا ہے۔ پولیس حکام کا کہنا ہے کہ سرچ آپریشن کے دوران مختلف جرائم میں ملوث 10 ملزمان کو گرفتار کیا ہے جن کے قبضے سے 54 کلاشنکوف، 78 رائفل، 274 پستول، 39 بندوق، 12 دستی بم، 12 کلاکوف، 2 راکٹ لانچر، 2 گولے اور مختلف بور کے 19 ہزار 300 کارتوس بھی برآمد ہوئے ہیں جب کہ 10 کلوبارودی مواد بھی ملزمان کے قبضے میں تھا۔ پولیس حکام کا کہنا ہے کہ اسلحہ ممکنہ طور پر دہشت گردی کی کارروائیوں میں استعمال ہونا تھا پولیس نے گرفتارملزمان کو تحقیقات کے لئے نامعلوم مقام پر منتقل کردیا ہے۔

About MH Kazmi

Journalism is not something we are earning, it is the treasure that we have to save for our generations. Strong believer of constructive role of Journalism in future world. for comments and News yesurdu@gmail.com 03128594276

Connect

Follow on Twitter Connect on Facebook View all Posts Visit Website