counter easy hit

لاہور میں موسلا دھار بارش سے گرمی کا زور ٹوٹ گیا

پنجاب کے دیگر علاقوں سیالکوٹ، شیخوپورہ، قصور، کوٹ مومن میں بھی تیز بارش ہوئی، جس سے موسم سہانا ہوگیا۔

Heavy snowfall broke down heat power in Lahore

Heavy snowfall broke down heat power in Lahore

لاہور: لاہور میں تیز بارش کے بعد موسم سہانا ہوگیا، حبس سے گرمی کا زور بھی ٹوٹ گیا، سیالکوٹ میں تیز بارش سے نشیبی علاقے زیر آب آگئے۔ پنجاب کے مختلف شہروں میں بھی باد ل کھل کر برسے ہیں۔ تفصیلات کے مطابق لاہور اور گردونواح میں صبح سویرے موسلا دھار بارش اور ٹھنڈی ہواؤں سے گرم موسم کی رُت ہی بدل گئی۔ موسم خوشگوار ہوا تو گرمی اور حبس کا زور ٹوٹ گیا۔ لاہوریوں کو آنکھیں دکھانے والے سورج کا پارہ بھی گر گیا۔ آج شہر کا زیادہ سے زیادہ درجہ حرارت 34 اور کم سے کم 26 ڈگری سینٹی گریڈ رہنے کا امکان ہے۔

سیالکوٹ میں بھی تیز بارش ہوئی، جس سے نشیبی علاقوں میں پانی کھڑا ہوگیا، لوگوں کو مشکلات کا سامنا ہے۔ شیخوپور، قصور، کوٹ مومن اور پنجاب کے دیگر علاقوں میں بھی تیز بارش ہوئی، جس سے موسم سہانا ہوگیا۔ راولپنڈی اور اسلام آباد میں صبح پانچ بجے کے قریب ہونے والی تیز بارش نے جل تھل ایک کر دیا، راولپنڈی کے بعض نشیبی علاقے زیر آب آ گئے اور مختلف شاہراؤں اور گلیوں میں پانی کھڑا ہو گیا، جس کے باعث شہریوں کو شدید مشکلات کا سامنا رہا۔ نالہ لئی میں پانی کی سطح 10 فٹ ہے، انتظامیہ کا کہنا ہے کہ نالہ لئی میں طغیانی کا فی الحال کوئی خدشہ نہیں۔ جڑواں شہروں میں مطلع ابر آلود ہے جبکہ آج مزید بارش کی پیشگوئی ہے۔ موسم کی خبر دینے والے کہتے ہیں لاہور، اسلام آباد، راولپنڈی، پشاور، گلگت بلستان اور کشمیر میں مزید تیز بارشوں کا امکان ہے۔

About MH Kazmi

Journalism is not something we are earning, it is the treasure that we have to save for our generations. Strong believer of constructive role of Journalism in future world. for comments and News yesurdu@gmail.com 03128594276

Connect

Follow on Twitter Connect on Facebook View all Posts Visit Website