counter easy hit

پنجاب کے مختلف علاقوں میں آندھی اور بارش ،5 خواتین جاں بحق

لاہور، شیخوپورہ، ملتان، بہاولپور، جھنگ، ڈیرہ غازی خان، فیصل آباد، سرگودھا اور میانوالی سمیت پنجاب کے مختلف علاقوں میں آندھی اور بارش کے باعث مختلف حادثات میں 5خواتین جاں بحق Heavy, rain, and, storm, in, the, Punjab, 5 women died,ہوگئیں۔لیسکو کے 94 فیڈر ٹرپ کرگئے جس سے متعدد علاقوں میں بجلی غائب ہوگئی۔

بہاولپور اور گرد و نواح میں تیز آندھی کے بعد بارش کی وجہ سے گھر کی چھت گرنے سے ایک بزرگ خاتون جاں بحق ہوگئی۔موسلا دھار بارش کی وجہ سے دیواریں گرنے سے درجنوں زخمی بہاول وکٹوریہ اسپتال داخل کرائے جا چکے ہیں۔

شام سے شروع ہونے والا بارش کا سلسلہ جاری ہے۔ ریسکیو ذرائع کے مطابق تیز بارش کی وجہ سے سمہ سٹہ کی صادق امین کالونی میں مکان کی چھت گرنے سے ایک بزرگ خاتون ملبے کے نیچے دب کر دم توڑ گئی جبکہ اسکی بیٹی اور تین نواسے نواسیاں زخمی ہو گئیں-پنجاب کے دیگر علاقوں میں بارش کے باعث مختلف حادثات و واقعات میں 4 خواتین جاں بحق ہوگئیں۔ریسکیو کنٹرول کے مطابق بارش کےبعد تین دیواریں گرنے سے 5 افراد زخمی بھی ہوئے۔

About MH Kazmi

Journalism is not something we are earning, it is the treasure that we have to save for our generations. Strong believer of constructive role of Journalism in future world. for comments and News yesurdu@gmail.com 03128594276

Connect

Follow on Twitter Connect on Facebook View all Posts Visit Website