counter easy hit

کراچی میں گرمی کی شدت برقرار، پارہ41 ڈگری تک پہنچنے کا امکان

کراچی: بحر ہند اور بحیرہ عرب میں ہوا کے کم دباؤ سے گرمی کی شدت برقرار ہے، سمندری ہوا کی رفتار سست ہونے سے گرمی کی شدت زیادہ محسوس ہوگی: محکمہ موسمیات

Heat intensity in Karachi, reaches 41 degreesکراچی میں آج بھی گرمی کی شدت برقرار رہے گی، آئندہ 24 گھنٹے کے دوران موسم گرم اور خشک رہنے اور پارہ 41 ڈگری سینٹی گریڈ تک پہنچنے کا امکان ہے۔ محکمہ موسمیات کے مطابق بحر ہند اور بحیرہ عرب میں ہوا کے کم دباؤ سے گرمی کی شدت برقرار ہے۔ سمندری ہوا کی رفتار سست ہونے سے گرمی کی شدت زیادہ محسوس ہوگی۔ گرمی کی موجودہ لہر کل تک جاری رہنے کا امکان ہے۔ آئندہ 24 گھنٹے کے دوران موسم گرم اور خشک رہنے کا امکان ہے۔ مطلع صاف رہنے اور زیادہ سے زیادہ درجہ حرارت 41 ڈگری سینٹی گریڈ پہنچنے کا امکان ہے۔ شمال مشرقی یا جنوب مغربی ہوا 8 سے 10 ناٹ کی رفتارسے چلنے کا امکان ہے۔ گزشتہ 24 گھنٹے میں کم سے کم درجہ حرارت 23 ڈگری سینٹی گریڈ رہا۔