counter easy hit

اغوا کاروں نے پہلے مجھے اغوا کیا پھر خود ہی چھوڑ دیا، پاکستان کے مشہور شہر میں دل خراش واقعہ

کراچی (ویب ڈیسک)کراچی کے علاقے قصبہ کالونی سے لاپتہ ہونے والے 7 سال بچے ایمان علی کو اغواء کار خود ہی نارتھ کراچی پاور ہاؤس کے قریب چھوڑ گئے۔واضح رہے کہ ایمان علی 3 روز قبل مدرسے سے واپسی پر لاپتہ ہوگیا تھا، جس کی گمشدگی کا مقدمہ پیر آباد تھانے میں درج کروایا گیا تھا۔
ایمان کی گمشدگی پر اس کے والدین اور اہل علاقے نے فائیو اسٹار چورنگی پر احتجاج بھی کیا تھا۔اغواء کاروں نے ایمان کو گزشتہ روز نارتھ کراچی میں پاور ہاؤس کے پاس چھوڑا اور فرار ہوگئے۔ایمان نے اپنے بیان میں بتایا کہ اسے اغوا کرنے والے شخص کا نام فرید ہے، اغوا کاروں نے اسے ایک کمرے میں رکھا ہوا تھا، جہاں اسے کھانا اور سیرپ فراہم کیا جاتا تھا۔بچے نے بتایا کہ ان لوگوں نے اسے ایک جگہ پر چھوڑا اور کہا کہ یہاں کھڑے رہو۔ایمان کے مطابق ‘مجھے چھوڑنے سے پہلے اُن لوگوں نے جیب میں ایک پرچی بھی رکھی تھی، میں نے وہ پرچی ایک انکل کو دی تو وہ مجھے یہاں لے آئے’۔دوسری جانب بچے کے والد نے دعویٰ کیا کہ فرید بیگ نامی ایک شخص نے اُن کے 40 لاکھ روپے واپس کرنے ہیں، یہی وجہ ہے کہ قرض سے جان چھڑانے کے لیے اس نے ان کے بیٹے کو اغواء کرلیا۔پولیس نے ملزم کے 2 بیٹوں کو حراست میں لے لیا جبکہ ملزم کی تلاش میں چھاپے مارے جارہے ہیں۔