counter easy hit

جہانگیر ترین کی نااہلی سے متعلق سپریم کورٹ میں سماعت

سپریم کورٹ میں تحریک انصاف کے رہنما جہانگیر ترین کی نااہلی سے متعلق مسلم لیگ نون کے رہنما حنیف عباسی کی درخواست پر سماعت جاری ہے۔

Hearing in the Supreme Court regarding disqualification of Jahangir Tareen

Hearing in the Supreme Court regarding disqualification of Jahangir Tareen

چیف جسٹس آف پاکستان جسٹس ثاقب نثار کی سربراہی میں جسٹس عمرعطا بندیال اور جسٹس فیصل عرب پر مشتمل تین رکنی بینچ آئینی درخواست کی سماعت کررہا ہے۔ دوران سماعت حنیف عباسی کے وکیل نے عدالت میں متفرق درخواست دائر کی جب کہ درخواست میں کہا گیا کہ عدالت جہانگیر ترین سے تحفے میں دی اور وصول کی گئی رقوم کی تفصیلات طلب کرے۔ حنیف عباسی کے وکیل نے موقف اختیار کیا کہ جہانگیر ترین نے تسلیم کیا کہ ان کے بچوں کی آف شور کمپنی ہے جب کہ انہوں نے الیکشن کمیشن میں مختلف بیان دیا اور ٹیکس گوشواروں سے متعلق دیا گیا بیان مختلف ہے۔ درخواست میں کہا گیا ہے کہ جہانگیر ترین نے 5 سال کے دوران اپنے بچوں کو ایک ارب 45 کروڑ روپے کی رقم تحفے میں دی جب کہ انہوں نے 2015 میں تقریبا 7 کروڑ روپے بطور تحفہ بچوں سے وصول کیے۔

About MH Kazmi

Journalism is not something we are earning, it is the treasure that we have to save for our generations. Strong believer of constructive role of Journalism in future world. for comments and News yesurdu@gmail.com 03128594276

Connect

Follow on Twitter Connect on Facebook View all Posts Visit Website