counter easy hit

حضرت شاہ رکن عالم کے عرس کی تقریبات کا آغاز آج ہو گا

Hazrat Shah Rukn e Alam

Hazrat Shah Rukn e Alam

ملتان (یس ڈیسک) اولیا کرام کی سرزمین ملتان میں حضرت شاہ رکن عالم کے 700 ویں عرس کی تین روزہ تقریبات کا باقاعدہ آغاز دربار کے گدی نشین شاہ محمود قریشی درگاہ کو عرق گلاب کا غسل دے کر کریں گے۔

عرس میں شرکت کے لئے اندرون سندھ اور پنجاب کے دور دراز اضلاع سمیت ملک بھر سے زائرین کی بڑی تعداد ملتان پہنچ گئی ہے۔

سیکورٹی کے فول پروف انتظامات کے لئے سیکورٹی کیمرے بھی نصب کر دیئے گئے ہیں۔ عرس کے آخری روز ضلع بھر میں عام تعطیل کا بھی اعلان کیا گیا ہے۔