counter easy hit

پاکستان کے معروف صحافی اور بول ٹی وی کے اینکر پرسن امیر عباس اور بول ٹی وی کے پروڈیوسر ہشام یوسف پیرس پہنچ گئے۔

پیرس۔ پاکستان کے معروف صحافی اور بول ٹی وی کے اینکر پرسن امیر عباس اور بول ٹی وی کے پروڈیوسر ہشام یوسف پیرس پہنچ گئے۔ وہ پیرس میں چوہدری فرانس کمپنی کے آصف چوہدری کی طرف سے بائیس دسمبر کو ہونے والے قائداعظم ایوارڈ شو میں شرکت کریں گے۔ اس ایوارڈ شو کے مہمان خصوصی سفیر پاکستان معین الحق ہوں گے۔ فرانس کی معروف کاروباری شخصیت آصف چوہدری ، پاکستان پریس کلب پیرس فرانس کے صدر صاحبزادہ عتیق الرحمن ، معروف کیمرہ مین علی اشفاق ، کیانی ریسٹورنٹ کے ڈائریکٹر توصیف ابرار کیانی نے پاکستان سے آنے والے مہمانوں کا ائر پورٹ پر استقبال کیا۔اس کے بعد مہمانوں کے اعزاز کھانا دیا گیا جس میں تحریک انصاف فرانس کے سینئر راہنما اور پیرس ادبی فورم کے سرپرست شیخ نعمت اللہ ، سیاسی و سماجی شخصیت ابوبکر گوندل ، لاہور ریسٹورنٹ کے چوہدری صفدر محمود اور علی نے بھی شرکت کی۔

25359799_1456563794442586_177136375_n