counter easy hit

نارواں رویے کی وجہ سے حمزہ شہباز کے چیف سیکورٹی افسر کرنل (ر) موسیٰ نے بھی ساتھ چھوڑ دیا

لاہور ( مانیٹرنگ ڈیسک) شہباز شریف کے بڑے صاحبزادے حمزہ شہباز کا غصہ دن بدن بڑھنے لگا ، پارٹی رہنماؤں نے احتجاجاً مسلم لیگ ن کو خیر باد کہنا شروع کر دیا ۔تفصیلات کے مطابق مسلم لیگی رہنماء پر اس وقت سیاسی دباؤ ہے یا کچھ اور تاہم انکا رویہ دن بدن لیگیرہنماؤں کے ساتھ بگڑتا جا رہا ہے ۔ کچھ روز قبل انہوں نے ڈپٹی میئر وسیم قادر کو بوتل دے ماری جس پر انہوں نے احتجاجاً اپنی پارٹی کو خیر باد کہہ کر تحریک انصاف میں شمولیت اختیار کر لی ہے ۔ وسیم قادر کے بعد حمزہ شہباز نے ایک اور لیگی رہنماء کو سر عام تھپڑ رسید کر دیا، یہ رہنماء کوئی اور نہیں بلکہ میاں جمیل تھے ، میاں جمیل نے بھی احتجاجاً مسلم لیگ ن کو خیر باد کہہ دیا تاہم اب تازہ ترین خبر یہ آئی ہے کہ حمزہ شہباز کے نارواں رویے کی وجہ سے حمزہ شہباز کے چیف سیکورٹی افسر کرنلریٹائرڈ موسیٰ بھی حمزہ شہباز کا ساتھ چھوڑ کر جا چکے ہیں۔ کرنل ریٹائرڈ موسیٰ نے صرف اور صرف حمزہ شہباز کے نروان رویے کی وجہ سے انکا ساتھ چھوڑا ہے۔