counter easy hit

گوجرانوالہ: 2 ماہ سے تنخواہ کی عدم ادائیگی، سینیٹری ورکرز کی ہڑتال

گوجرانوالہ میں سالڈویسٹ مینجمنٹ کمپنی میں مالی بحران شدت اختیار کرگیا ،2ماہ سے تنخواہوں سے محروم سینٹری ورکرز نے کام کرنا چھوڑ دیا،جس کی وجہ سے شہر میں جگہ جگہ گندگی کے ڈھیر لگ گئے ہیں۔

Gujranwala: 2 months of non-payment of salaries, health workers strike

Gujranwala: 2 months of non-payment of salaries, health workers strike

سالڈویسٹ مینجمنٹ کمپنی میں مالی بحران کی وجہ سےسیٹیلائٹ ٹاؤن ، ماڈل ٹاؤن ، گرجاکھ ، دھلے ، نوشہرہ روڈ ، سول لائن میں جگہ جگہ گندگی کے ڈھیر سے شہری مختلف بیماریوں میں مبتلا ہورہے ہیں۔ سالڈویسٹ مینجمنٹ کمپنی کے قائم مقام ایم ڈی قاسم اکبر کا کہنا ہے کہ سابق ایم ڈی ڈاکٹر عطاءالحق اور منیجر آپریشن مراد فنڈر کی کمی کی وجہ سے مستعفی ہوچکے ہیں،2 ماہ سے تنخواہ نہ ملنے پر شہر کے سینٹری ورکرز نے کام کرنا چھوڑ دیا ہے جبکہ کنٹریکٹ پر رکھے ایک ہزارسینیٹری ورکرز بھی فارغ کر دیے گئے ہیں۔

مئیر گوجرانوالہ ثروت اکرام کا کہنا ہے کہ تمام معاملات سے وزیر اعلیٰ شہبازشریف کو آگاہ کر دیا ہے جلد تمام مسائل حل ہو جائیں گے۔

About MH Kazmi

Journalism is not something we are earning, it is the treasure that we have to save for our generations. Strong believer of constructive role of Journalism in future world. for comments and News yesurdu@gmail.com 03128594276

Connect

Follow on Twitter Connect on Facebook View all Posts Visit Website