counter easy hit

سکوائش کے کھلاڑیوں کیلئے خوشخبری، تاریخ میں پہلی مرتبہ سکوائش کی عالمی اولمپکس میں نمائندگی ، پاکستانی جونیئر کھلاڑی اورپروموٹر حسن گل نے اپنی نجی کمپنی کی خدمات پیش کردیں

سکوائش کو ٹوکیو اولمپکس جاپان 2020 میں شامل کرلیا گیا، انٹرنیشنل سکوائش کمپنی  ایونٹ میں سکوائش کورٹ مہیا کریگی

سکوائش کے کھلاڑیوں کیلئے خوشخبری، تاریخ میں پہلی مرتبہ سکوائش کی عالمی اولمپکس میں نمائندگی ، پاکستانی جونیئر کھلاڑی اورپروموٹر حسن گل نے اپنی نجی کمپنی کی خدمات پیش کردیں

پاکستانی جونیئرسکوائش پلیئر حسن گل ، عالمی  اولمپکس 2020 ئ میں سکوائش کے کھیل کو نمائندگی دلوانے کیلئے سرگرم

squash-included-in-olympics-2020-japan-pakistani-company-sqaushwork-will-be-providing-facilities-by-asghar-ali-mubarak

اسلام آباد (سپیشل رپورٹ) پاکستانی جونیئر سکوائش پلیئر اور اولمپک میں سکوائش پروموٹر حسن گل نے سکوائش کے کھیل کو عالمی اولمپکس میں متعارف کرانے کیلئے کمر کس لی۔ انڈر14 سکوائش ونر اورممتاز سکوائش پلیئرز فیملی کے چشم و چراغ گل حسن خان نے یس اردو نیوز کو سپیشل انٹرویو دیتے ہوئے کہا ہے کہ وہ دنیا میں سکوائش کے کھیل کو تاریخ میں پہلی مرتبہ اولمپکس کا حصہ بنا کر دم لیں گے۔ سکوائش کے کھلاڑیوں کو اولمپکس میں نمائندگی دلوانے کے بعد ان کو مزید سہولیات ملیں گے ، سکوائش ٹورنامنٹس میں اضافہ ہوگا اور کھلاڑیوں کے مالی مسائل حل ہونگے۔ ان کی کمپنی ’’سکوائش ورک‘‘ دنیا میں سکوائش کے کھیل اور اسکا سامان تیار کرنے کا کام کرتی ہے۔ جوکہ مستقبل کی جدید سکوائش سامان تیار کرنے میں دلچسپی رکھتی ہے اور اس سلسلے میں کامیابی سے ہمکنار ہوچکی ہے۔

Pakistani, player, Muhammad Faheem ,won ,gold ,medal, in, "Nomad, MMA, International ,Championship, Astana ,Kazakhstan

ان کا کہنا تھا کہ سکوائش کے کھیل کو دنیا دنیا میں بہت زیادہ پسند کیا جاتا ہے۔ سکول ، کالجز اورہر سطح پر بچوں اور نوجوانوں میں یہ کھیل مقبول ہے جوکہ تقریباً 200 ملکوں میں کھیلا جاتا ہے۔  لہذا سکوائش کا کھیل ایک بہت بڑی صنعت کا درجہ حاصل کرتا جارہا ہے۔

اس لئے ’’سکوائش ورک‘‘ کمپنی کو یہ اعزاز حاصل ہے کہ وہ اس کھیل کو مزید عام کرنے کیلئے نئے خطوط پر استوار کرنے کا کام کر رہی ہے اور گزشتہ 9 سال سے اس مقصد کیلئے کوشاں ہے۔ گل حسن خان اور ان کی کمپنی اس مقصد کیلئے نئے آئیڈیاز پر کام کر تی رہی اور بالاآخر وہ کامیابی کے قریب پہنچ چکے ہیں اور سکوائش کو اولمپک میں داخل کرنے کے قریب پہنچ چکے ہیں۔

سکوائش چونکہ دنیا کے مہنگے ترین کھیلوں میں سے ہے اس لئے عام کھلاڑی اس کو جاری نہیں رکھ پاتے اس مقصد کیلئے’’ سکوائش ورک‘‘ اس کھیل کو عام کرنے کیلئے اپنی خدمات پیش کررہی ہے۔ اگرعالمی سکوائش فیڈریشن  تعاون کریں تو سکوائش کھیل کو ایشیا، اورافریقہ جیسے ملکوں میں عام کیا جائے گا۔