counter easy hit

پاکستانیوں کے لیے خوشخبری : مون سون بارشوں کا دوسرا مرحلہ کب شروع ہو رہا ہے اور کتنے دن جاری رہے گا ، ملک کے کن حصوں میں موسلا دھار بارشوں کا امکان ہے ؟ محکمہ موسمیات نے پیشگوئی کر دی

کراچی:محکمہ موسمیات کے مطابق کرا چی میں رواں ماہ جولائی کے تیسرے ہفتے میں مون سون کی بارشوں کے دوسرے مرحلے کی توقع ہے۔اتوار کو محکمہ موسمیات کے ڈائریکٹر عبدالرشید نے شہر میں محکمہ موسمیات سے منسوب 10جولائی کو ہونے والی موسلادھار بارشوں کی پیش گوئی کی نفی کی ہے،

ان کا کہناہے کہ اگلے ایک ہفتے کے دوران مون سون کی بارشوں کا کوئی امکان موجود نہیں ہے ،جولائی کے وسط سے لے کر تیسرے ہفتے کے درمیان مون سون بارشوں کے دوسرے مرحلے (اسپیل)کا امکان دیکھ رہے ہیں مگر اس حوالے سے ٹھوس پیش گوئی سسٹم داخل ہونے کے 3 روز قبل ممکن ہوگی۔عبدالرشید نے کہا رواں سال بھی شہر میں بارشوں کے بہت زیادہ ہیوی سسٹم کی توقع نہیں کررہے درمیان بارشوں کا امکان موجود ہے،