counter easy hit

ڈرامہ سیریل ’’ الفا براوو چارلی ‘‘ میں ’’ شہناز شیر ‘‘کا کردار ادا کرنے والی لڑکی

خلاہور (مانیٹرنگ ڈیسک) 90 کی دہائی میں پاکستان ٹیلی ویژن پر کچھ ایسے ڈرامے پیش کیے جاتے رہے جن کو دیکھنے والے شاید بوڑھے بھی ہوجائیں تو اپنے ذہن سے نہ نکال سکیں۔ ان ڈراموں میں’’الفا براوو چارلی ‘‘ ڈرمہ سیریل ’’ لاگ ‘‘ڈرامہ سیریل ’’ راہیں ‘‘ اور ڈارمہ سیریل ’’ جنجال پورا ‘‘ شامل ہیں ۔ ڈرامہ سیریل الفا براوو چارلی میں چار کردار ایسے ہیں جو ہر کسی کو اپنی فنگر ٹپس پر یاد ہیں جن میں الفا، براوو،چارلی اور ایک لڑکی شہناز ہیں۔
یہ ڈرامہ سیریل پاک فوج کے شبہ تعلقات عامہ ( آئی ایس پی آر ) کے تعاون سے بنایا گیا تھا جس میں پاک فوج کے جوانوں کے حالات و واقعات دکھائے جاتے ہیں۔ لیکن اس ڈرامے میں شہرت شہناز کو اس وقت ملتی ہے جب الفا براوو اور چارلی تینوں ہی ان پر فدا دکھائے جاتے ہیں لیکن شہناز خواجہ کیپٹن گل شیر خان کو اپنا جیون ساتھی منتخب کرتی ہیں جو کہ حقیقت میں پاک فوج کے کیپٹن ایم قاسم خان ہوتے ہیں ۔
20 سال پہلے شہناز شیر کا کردار ادا کرنے والی شہناز خواجہ کی ایسی تصاویر منظر عام پر آگئیں ہیں کہ دیکھنے والوں کو اپنی آنکھوں پر یقین نہیں آرہا کہ کیا یہ واقعی وہی شہناز ہیں؟ تصویر دیکھیں


یہاں پر یہ امر بھی قابلِ ذکر ہے کہ ڈرامہ میں کیپٹن کاشف کے کردارسے لازوال شہرت حاصل کرنے والے لیفٹیننٹ کرنل ظفرغازی کا انتقال ہوچکا ہے۔ظفرعباس غازی کو دنیا کے بلند ترین میدانِ جنگ سیاچن میں تعینات کیا گیا تھا جہاں 1987 میں وہ سرمازدگی کا شکارہوئے جس کے سبب ان کے دونوں ہاتھ اورایک پاوٗں ناکارہ ہوکررہ گئے تھے تاہم انہوں نے ہمت نہیں ہاری اور پاک فوج میں خدمات انجام دیتے رہے اورلیفٹیننٹ کرنل کے عہدے تک پہنچے تھے ۔