counter easy hit

گھوٹکی: انتظامیہ کے رویہ کے خلاف اساتذہ کا بائیکاٹ

گھوٹکی میں اساتذہ نے ضلعی انتظامیہ کے نامناسب رویے کے خلاف بارہویں جماعت کے آج ہونے والے پیپر کا بائیکاٹ کردیا،سیکڑوں طلباء آج کا پیپر نہیں دے سکے اور امتحانی مراکز پر رش ہے۔

Ghotki: teachers strike against the management's attitude

Ghotki: teachers strike against the management’s attitude

گزشتہ روز عمر ڈرہو گرلز ہائیر سیکنڈری اسکول میں گیارہویں کے پیپر کے دوران انڈر ٹریننگ اے ایس پی نے دو طالبات کو نقل کے الزام میں حراست میں لے لیا تھا، دونوں طالبات کو موبائل میں بٹھاکر شہر میںگھمایا گیا اور پھر ڈی سی آفس کے روم میں بند کردیا گیا تھا۔ اساتذہ نے اس نارواسلوک پر آج بارہویں کے پیپر کا بائیکاٹ کردیا ہے جس سے چار ہزار سے زائد طلباء آج بارہویں جماعت کا انگریزی کا پرچہ نہیں دے سکے اور ضلع بھر کے سولہ امتحانی مراکز پر امیدواروں کا رش رہا جبکہ چیئرمین سکھر بورڈ اور ڈپٹی کمشنر نے معاملے کے حل کیلئے مذاکرات شروع کر دیئے۔

About MH Kazmi

Journalism is not something we are earning, it is the treasure that we have to save for our generations. Strong believer of constructive role of Journalism in future world. for comments and News yesurdu@gmail.com 03128594276

Connect

Follow on Twitter Connect on Facebook View all Posts Visit Website