counter easy hit

چوہدری قمر زمان کائرہ کو مرکزی جنرل سیکرٹری بنایا جائے۔ قاری فاروق آحمد فاروقی

Qari Farooq Ahmad & Qamar Zaman Kaira

Qari Farooq Ahmad & Qamar Zaman Kaira

پیرس۔ پارٹی راہنما چوہدری قمر زمان کائرہ کو مرکزی جنرل سیکرٹری بنایا جائے یہ بات پاکستان پیپلزپارٹی فرانس کے سابق چیف آرگنائزر پاکستان پیپلز پارٹی فرانس قاری فاروق آحمد فاروقی نے جنگ سے گفتگو کرتے ہوئے کہی انہوں کہ کہ وہ پارٹی چیرمین بلاول بھٹو زرداری کی ولولہ انگیز قیادت پر مکمل اعتماد کرتے ہیں یورپ بھر میں پارٹی کارکنوں میں سے اکثریت کی رائے ہے کہ پارٹی کا مرکزی جنرل سیکرٹری بھی متحرک اور ہمہ وقت پارٹی کو ٹائم دینے والا شخص ہونا چاہئے لہذا کائرہ خاندان اور خصوصی طور چوہدری قمر زمان کائرہ کی پارٹی خدمات کسی سے ڈھکی چھپی نہیں لہذا ہمارا مطالبہ ہے اب جبکہ پارٹی کی تنظیم نو کےلئے انتخابات ہو رہئے ہیں پارٹی چیرمین بلال بھٹو زرداری کی طرح جنرل سیکرٹری بھی متحرک اور پارٹی امور کےلئے مکمل وقت دینے والی شخصیت کو ہونا چائیے اور توقع کا اظہار کیا پارٹی چیرمین جو بھی فیصلہ کریں گے بہتر ہو گا انہوں کہا کہ چیرمین بلاول بھٹو زرداری نے مختصر سے عرصہ میں پارٹی کارکنوں کے جوش اور جذبہ کو اجاکر کرنے اور ان کی حوصلہ افزائی کےلئے جو اقدام اٹھائے سے ثابت ہوگیا کہ وہ ملک کی بھال دوڑ سنبھال کر ملک وقوم کو درپیش مسائل اور مشکلات سے نجات دیلا سکتے ہیں ہم پارٹی کی ترقی اور چیرمین بلال بھٹو زرداری کےلئے دعا گو ہیں تن من دھن سے پارٹی کےلئے ہر قربانی دینے کےلئے ہمہ وقت تیار ہیں