counter easy hit

گیس کمپریسر استعمال کرنے والوں کی شامت آگئی ، تبدیلی سرکار نے بڑا حکم جاری کر دیا

لاہور(مانیٹرنگ ڈیسک) ایم ڈی سوئی ناردرن نے کمپریسر استعمال کرنے والوں کو خبردارکرتے ہوئے کہا ہے کہ کمپریسر استعمال کر نے والوں کاتین ماہ کیلیےکنکشن کاٹ دینگے،، اور یہ سزا لازمی دی جائے گی ،، اس میں کوئی تفریق نہیں رکھی جائے گی ،، قانونی کارروائی بھی ہو سکتی ہے ،،نجی ٹی وی کی رپورٹ کے مطابق ملک کے بیشتر حصوں میں موسم سرما کی پہلی بارش کے بعد سردی کی شدت میں اضافہ ہوگیا ہے۔ سردی کی شدت میں اضافہ ہوتے ہی گیس کی طلب میں بھی اضافہ ہوگیا ہے،، جس کے بعد فیصلہ کیا گیا کہ ملک بھر میں صنعتوں کو گیس کی سپلائی کا سلسلہ منقطع کردیا جائے تاکہ گھریلو صارفین کی ضروریات پوری کی جاسکیں ۔اس فیصلے کے باوجود گھریلو صارفین کی جانب سے گیس کی لوڈشیڈنگ کی شکایات موصول ہورہی ہیں ۔حکام کی جانب سے اسکی وجہ کمریسر کااستعمال بتایا جارہا ہے۔تاہم سوئی گیس حکام نے خبردار کیا ہے کہ کمپریسر استعمال کرنے والوں کا کنکشن کاٹ دیا جائے گا،، ایم ڈی سوئی نادرن کا کہنا تھا کہ گیس کی قلت پر کافی حد تک قابو پا چکے ہیں،، حالیہ سردیوں میں گیس ملتی رہے گی۔صنعتی اورکمرشل صارفین کو بھی گیس دستیاب رہے گی،، کمپریسر کے مسئلے پر انکا کہنا تھا کہ پریشروہاں کم ہوتا ہے جہاں لوگ کمپریسراستعمال کرتے ہیں،، کمپریسر استعمال کر نے والوں کاتین ماہ کیلیےکنکشن کاٹ دینگے،، انکا کہنا تھا کہ کمپریسرکی دکانیں توبند نہیں کر اسکتے ،، کنکشن تو کاٹ سکتے ہیں،، انہوں نے مزید بتایا کہ گھریلوصارفین کیلئے 400 کیوبک فٹ اضافی گیس موجود ہے،، ایکسپورٹ انڈسٹری کو 25ارب روپے کی سبسڈی جلد منتقل کر دی جائیگی ۔گیس بچانا قومی فریضہ ہے