counter easy hit

چینی قونصلیٹ پر حملہ کرنے والے دہشتگرد کا تعلق پاکستان کے کس شہر سے نکلا؟ تہلکہ خیز انکشاف

کراچی (ویب ڈیسک) کراچی میں واقع چینی قونصلیٹ میں دہشتگردوں نے حملہ کیا لیکن سیکیورٹی فورسز کی بر وقت کارروائی نے دہشتگردوں کے ناپاک عزائم کو ناکام بنا دیا اور تینوں کو ہلاک کر دیا تاہم ویڈیو بھی منظر عام پر آئی ہے جبکہ مزید انکشاف ہوا ہے کہ 3 حملہ آوروں

میں سے ایک کی شناخت ہو گئی ہے جس کا نام عبدالرزاق بتایا جا رہا ہے جس کا تعلق بلوچستان کے شہر خاران سے تھا جبکہ وہ بلوچستان میں کام بھی کرتا تھا ۔ تفصیلات کے مطابق چینی قونصلیٹ پر صبح تقریبا سوا نو بجے تین دہشتگردوں نے حملہ کیا لیکن انہیں سیکیورٹی فورسز نے ناپاک عزائم میں کامیاب نہیں ہونے دیا اور انہیں مارگرایا تاہم اب انکشاف ہواہے کہ دہشتگرد جس گاڑی پر آئے تھے وہ چوری یا چھینی نہیں گئی تھی ۔ نجی ٹی وی نیوز چینل نے ذرائع کے حوالے سے دعویٰ کیاہے کہ چینی قونصل خانے پر حملہ کرنے والے دہشتگرد 2006 ماڈل کی سفید رنگ کی گاڑی میں آئے تھے جو کہ تفتیشی حکام نے اپنے قبضہ میں لے لی ہے اور مزید یہ انکشاف ہوا ہے کہ سی پی ایل سی کے ریکارڈ کے مطابق یہ گاڑی چوری یا چھینی نہیں گئی ہے ۔ دہشتگردوں کی لاشیں ہسپتال منتقل کر دی گئیں ہیں جبکہ ان کی شناخت کیلئے بھی تحقیقات جاری ہیں ۔ یاد رہے کہ دہشتگردوں اور پولیس کے درمیان فائرنگ کے تبادلے میں دو اہلکار شہید ہو گئے ہیں جبکہ اس دورن دو شہری بھی گولیاں لگنے سے شہید ہوئے جن میں باپ اور بیٹا شامل ہی تاہم سفارتخانے کے تمام اہلکار محفوظ رہے ہیں ۔ حملہ آوروں کے متعلق مزید معلومات حاصل کرنے کیلئے سندھ حکومت نے بلوچستان حکومت سے رپورٹ طلب کر لی۔