counter easy hit

فرنچ قانون ساز اسمبلی اور نئے صدر کی مشکل۔

Emmanuel Macron

Emmanuel Macron

تحریر و تجزیہ ۔ ۔ ۔ راؤ خلیل احمد۔
قانون ساز اسمبلی جیسے پاکستان میں قومی اسمبلی کہا جاتا ہے فرانس میں ” législatives” لیجسلیٹو کے نام سے جانی جاتی ہے ۔ ” législatives” لیجسلیٹو کے ممبران یعنی فرانس میں پارلیمنٹیرین کو Députée دپوتے کہتے ہیں ۔ اور ان کی تعداد 577 ہے۔ ہم کہ سکتے ہیں کہ فرانچ نیشنل اسمبلی 577 ارکان پر مشتمل ہوتی ہے۔

فرنچ پارلیمنٹ کے 577 ارکین میں سے 539 انتخابی حلقے فرانس میں ہیں،جبکہ 27 سمندر پار فرانچ کنٹرول کے علاقوں جیسے Guiana,گیانا، Guadeloupe,گواڈیلوپ، Martinique,مارٹنیک، Saint Barthélemy, سینٹ برتھلیمی، Saint Martin, سینٹ مارٹن، Saint Pierre سینٹ پیئر ، New Caledonia, نیو کیلیڈونیا، اور Réunion رینیوں وغیرہ اور 11 ممبران بیرون ملک رہنے والے فرانسیسی شہریوں میں سے ہوتے ہین۔

15 سے 19 مئی تک فرانچ پاریمنٹیرین کے خواہش مند اپنے پیپر جمع کروا سکیں گے۔

موجودہ فرنچ اسمبلی میں 301 ممبر سوشلسٹ حکومتی پارٹی اور اس کے اتحادیوں کے ہیں جبکہ 226 ریپلکن ، 15 فرنٹ نیشنل اور 26 آزاد امیدوار ہیں ۔ 11 جون کو ہونے والے اسمبلی الیکشن میں جوڑ تور اتنا عروج پر ہے کہ شائد کبھی نا تھا۔ کیوں کے اس بار فرانس کی صدارت پر ایک ایسا شخص منتخب ہوا ہے جو کبھی اسمبلی کا ممبر بھی نہیں رہا جو کسی پرانی سیاسی پارٹی سے نہیں بلکہ خود کی سیاسی پارٹی رکھتا ہے جس کی پارٹی کی عمر صدر منتخب ہوتے وقت ایک سال ایک ماہ اور ایک دن تھی ، چھوٹی عمر ، قلیل تجربہ انتخاب اس اسمبلی کا جس کا خود ممبر بھی نہیں رہے اس کے باوجود صدر ایمنوئل ماکخوں حیران کر دینے والی صلاحیتوں کے مالک کے طور پر جانے جاتے ہیں۔
صدارتی الیکشن کا پہلا ٹوور اس” législatives” الیکشن کے لیے ایک آئینہ کے طور پر استعمال ہوگا۔ فرانس کے حلقے پاکستان کی طرح طول عرض پر پھیلے نہیں ہوتے بلکہ اپس میں ملحقہ 3 سے 4 گاؤں ہوتے ہیں۔ مثال کے طور پر فرانس کا ساوتھ آل کہلانے والے لاکورنیؤ کو بلامینل اور لابرجے سے ملا کر ایک حلقہ ، درانسی ، دونی اور بوبینی کو ملا کرایک حلقہ ، اولنے ،سوراں اور ویل پینتھ کو ملا کر ایک حلقہ ہے۔

اگرہم کسی ایک حلقے کے صدارتی الیکشن کے پہلے راونڈ کے کاسٹ شدہ وٹوں پر نظر ڈالیں تو ” législatives” کے امیدوار کے تعین اور دوسرے راونڈ کی پوزیشن بھی واضع ہو جاتی ہے ۔ جس سے جوڑ توڑ اور بار گین میں آسانی ہوتی ہے۔ اگر ہم ایک ایک حلقے کا تجزیاتی جائیزہ لیں تو ایڈجسٹمنٹ میں آسانی ہو جائے گی۔

فرانس کو 99 ڈپارٹمنٹ میں تقسیم کیا جاتا ہے ، پیرس کا نمبر 75 ہے ، 91،92،93،94،95،78،77 یہ سب ڈپارٹمنٹ پیرس کے مضافات میں واقع ہیں ۔ ان ڈپارٹمنٹس میں صدارتی الیکشن کے پہلے روانڈ کے حاصل شدہ ووٹوں کے مطابق نؤ منتخب صدر ایمنوئل ماکخوں 27،87 پرسنٹ کے ساتھ پہلے نمبر رہے تھے۔ دوسرے نمبر پر 22،47 کے ساتھ کیمونسٹ امیدوار جاں لک میلوشوں ، تیسرے نمبر پر 21،26 کے ساتھ ریپلکن امیدوار فرانسوا فیوں ،چوتھے نمبر پر 13،33 کے ساتھ فرنٹ نیشنل کی ماغین لوپن اور پانچویں نمبر پر 7،58 کے ساتھ سوشلسٹ امیدوار بن آموں رہے باقی ماندہ 7،43 پرسنٹ 6 امیدورں نے لیے۔ پیرس کے مضافات کی صورتحال کو دیکھتے ہوئے کہا جا سکتا ہے کہ 11 جون کو پہلے راونڈ میں نؤ منتخب صدر کا نامزد کردہ کوئی بھی کینڈیٹ پہلی یا دوسری پوزیشن پر آ جائے گا۔ شائد اسی سٹیٹجی کو مد نظر رکھتے ہوئے نؤ منتخب صدر ایمنوئل ماکخوں نے اب تک 577 میں سے بغیر کسی سابق ہیوی ویٹ کا پریشر لیے ہوئے 428 امیدوار نامزد کر دیے ہیں۔

Rao Khalil

Rao Khalil