counter easy hit

فٹبال ورلڈ کپ: فرانس، بیلجیئم کو شکست دے کر فائنل میں پہنچ گیا

فرانس نے کھیل کے 51 ویں منٹ میں گول کرکے برتری حاصل کی جو کہ اختتام تک برقرار رہی

France, won, fifa, world, cup, semi final, and, beating, belgium, become, world

سیموئل کا گول کرنے کے بعد انداز — فوٹو: رائٹرز

سینٹ پیٹرز برگ: فٹبال ورلڈ کپ کے سیمی فائنل میں فرانس نے بیلجیئم کو شکست دے کر فائنل میں جگہ بنالی۔

روس میں جاری فٹبال ورلڈ کپ آخری مرحلے میں داخل ہوگیا ہے جہاں سیمی فائنل میں بڑی بڑی ٹیمیں آپس میں مدمقابل ہیں۔

سینٹ پیٹرز برگ اسٹیڈیم میں کھیلے گئے ورلڈ کپ کے پہلے سیمی فائنل میں فرانس نے بیلجیئم کو 0-1 سے شکست دے دی۔

سیمی فائنل کا دلچسپ مقابلہ کھیل کے ابتداء سے ہی سنسنی خیز رہا اور دونوں ٹیمیں ایک دوسرے کے گول پوسٹ پر حملے کرتی رہیں لیکن پہلے ہاف میں کوئی بھی ٹیم گول نہ کرسکی۔

کھیل کے 51 ویں منٹ میں فرانس کے سیموئل نے گول کرکے ٹیم کو برتری دلائی جو کے کھیل کے اختتام پر برقرار رہی جب کہ میچ کے دوران دونوں ٹیموں کو 5 کھلاڑیوں کو ریفری نے یلو کارڈ دکھائے۔

فرانس کا مقابلہ فائنل میں کل انگلینڈ اور کروشیا میں سے جیتنے والی ٹیم سے 15 جولائی کو ہوگا۔

About MH Kazmi

Journalism is not something we are earning, it is the treasure that we have to save for our generations. Strong believer of constructive role of Journalism in future world. for comments and News yesurdu@gmail.com 03128594276

Connect

Follow on Twitter Connect on Facebook View all Posts Visit Website