counter easy hit

فرانس:خواتین پر فقرہ کسنے یا سیٹی بجانے پر جرمانہ

پیرس: قانون کی تیاری کیلئے حکومت کی جانب سے پانچ رکنی کمیٹی کا قیام، پولیس اور مجسٹریٹس کا تعاون بھی حاصل ہے

France: Penalties on whistle and phrase asking on womenخواتین پر سرعام فقرے کسنے، سیٹی بجانے یا غیراخلاقی اشارے بازی سے نمٹنے کیلئے نئے قانون کی تیاری پر کام شروع کردیا گیا۔ نئے قانون کے تحت فحش اشارے کرنیوالوں کو موقع پر جرمانہ ادا کرنا ہو گا۔ نئے قانون کی روح رواں 34سالہ وزیر قانون مارلین شیپا ہیں۔ ایک انٹرویو کے دوران انہوں نے کہا ایسے قانون کی سخت ضرورت تھی کیونکہ موجودہ قوانین میں گلیوں میں خواتین کو ہراساں کرنے کی کوئی تعریف نہیں۔ نئے قانون کی تیاری کیلئے پانچ رکنی کمیٹی تشکیل دی گئی ہے جوکہ ہراساں کی تعریف اور جرمانے کے تعین کیلئے پولیس اور مجسٹریٹس کیساتھ ملکر کام کررہی ہے۔

About MH Kazmi

Journalism is not something we are earning, it is the treasure that we have to save for our generations. Strong believer of constructive role of Journalism in future world. for comments and News yesurdu@gmail.com 03128594276

Connect

Follow on Twitter Connect on Facebook View all Posts Visit Website